پاکستان

پاکستاں میں لاک ڈاؤن: کیا بھوک بھی جنسی امتیاز رکھتی ہے؟

امتیازی سلوک اور معاشرتی تنگ نظری کے شکار پاکستانی ہیجڑے جن کی زندگی پہلے ہی سے تنہائی میں گزرتی رہی، انہیں اب پوری دنیا کے تنہائی میں جانے کا کوئی غم نہیں، لیکن انہیں معاش کی فکر لاحق ضرور ہے۔

کیا بھوک بھی جنسی امتیاز رکھتی ہے؟
کیا بھوک بھی جنسی امتیاز رکھتی ہے؟ 

وادی سوات میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے اور خاص کر غریب طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ اس صورتحال میں وادی کی مخنث برادری بھی شدید کسمپرسی کے عالم میں روز و شب گزارنے پر مجبور ہے۔

Published: undefined

نہ ہی کسی منتخب نمائندے نے ان ہیجڑوں کا حال پوچھا اور نا ہی کسی خیراتی تنظیم نے اِن کے ساتھ تعاون کیا۔ ان مخنث افراد کا واحد ذریعہ معاش ناچ گانا بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معطل ہے اور اس باعث اس غریب کمیونٹی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ وادی سوات میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مخنث برادری ایک سو نفوس پر مشتمل ہے جبکہ ان ہیجڑوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اُن کی تعداد ایک سو دس سے تجاوز کر چکی ہیں۔

Published: undefined

کیا بھوک بھی جنسی امتیاز رکھتی ہے؟

ماضی میں وادی سوات میں طالبان کے آنے کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چھوڑ دیا تھا۔ تاہم حالات بہتر ہوئے اور امن قائم ہوا تو اکثر و بیشتر ہیجڑوں کا روزگار بھی بحال ہو گیا۔ لیکن معاشرتی تنگ نظری، امتیازی سلوک اور دیگر لا تعداد مسائل ان کی زندگی کا بدستور حصہ ہیں۔

Published: undefined

سوات میں مخنث افراد کی تنظیم کی صدر صبا نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''بچپن ہی سے ہمیں کسی نے قبول نہیں کیا، گھر سے بے دخل ہوئے تو معاشرے نے بھی ہمیں دھتکارہ، ہماری زندگی پہلے ہی سے تنہائی میں گزرتی رہی، صرف چند ساتھیوں کے ساتھ۔ لیکن اب جب پوری دنیا تنہائی کا شکار ہوئی ہے تو ہمیں اپنی دو وقت کی روٹی کی فکر ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ہمیں بھی ناچ گانا معطل کرنا پڑا ہے، ہمارے پاس جتنا راشن اور جتنے پیسے تھے، وہ ختم ہو چکے ہیں، دوپہر کو کھانا ملتا ہے اور رات کو بھوکے پیٹ سو جاتے ہیں، حکومت اور خیراتی ادارے ہر کسی کی مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں لیکن ابھی تک کسی نے ہمارے بارے میں نہیں پوچھا اور نا ہی کسی نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

لاک ڈاؤن اور مالی مسائل

سوات میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ موجودہ حالات میں بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کے لیے بہت سی خیراتی تنظیمیں، سیاسی پارٹیاں، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے میدان میں اُتر چکے ہیں اور اب تک ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ تاہم مخنث کمیونٹی کا کہنا ہے کہ انہیں یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سوات کی رہائشی کرن نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''لاک ڈاؤن سے ہم معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہیں لیکن اس مصیبت کے وقت کسی نے بھی ہمیں یاد نہیں کیا، جس طرح ہمیں پہلے نظر انداز کیا گیا، اُسی طرح آج بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ہم نے کئی خیراتی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا مگر ابھی تک کسی جانب سے بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی، اگر حالات ایسے رہے تو کورونا سے تو نہیں شائد ہم بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔‘‘ لاک ڈاؤن سے متاثرہ اس برادری کی مشکلات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان نے بھی چپی سادھ لی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو نے جب مقامی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو متعلقہ حکام نے اپنا موقف دینے سے انکار کیا اور یہ واضح کیا کہ مخنث برادری کے لیے اُن کے پاس کچھ نہیں۔

Published: undefined

'ہمیں چین سے جینے تک نہیں دیا جاتا‘

وادی سوات میں رہنے والے مخنث افراد کو جہاں دیگر معاشرتی نا انصافیوں اور عدم مساوات کا سامنا ہے، وہاں اِن کے ساتھ مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی مخنث کرن نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں حقارت کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ عدم مساوات کی شروعات گھر سے ہی ہوئی۔ پھر معاشرے میں بھی انہیں جانور ہی سمجھا گیا۔

Published: undefined

کرن نے کہا، ”ہمیں اور کوئی کام نہیں آتا، بس یہی ہمارا فن ہے کہ ہم شادیوں اور دیگر خوشی کی تقریبات میں رقص کریں اور اس کی بدولت اپنے لیے دو وقت کی روٹی کمائیں۔ آئے روز ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کی جاتی ہے اور اب مصیبت کی اس گھڑی میں بھی ہمیں الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

مخنث کمیونٹی کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ

رواں برس وادی سوات کے ہیجڑوں پر تشدد کے پچاس سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق 2019ء میں صرف 20 سے زائد واقعات میں ہیجڑوں کو مجموعی یا انفرادی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

اِن واقعات کے مقدمے بھی درج ہوئے لیکن متاثرہ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کی آشیرباد سے ملزمان رہا ہو جاتے ہیں، یا ملزمان اور ہیجڑوں میں راضی نامہ کروایا جاتا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی مخنث چاہت نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں کہا کہ معاشرہ انہیں تسلیم ہی نہیں کرتا۔ انہیں شادیوں اور دیگر تقاریب میں بلایا جاتا ہے، لیکن وہاں پر بھی انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ اکثر اوقات تو لوگ ان کے گھروں پر بھی حملہ آور ہو جاتے ہیں اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ چاہت کے بقول، ”جب ہم پولیس اسٹیشن فریاد لے کر جاتے ہیں، تو وہاں اُلٹا ہمیں برا بھلا کہا جاتا ہے۔ ہمیں شرمندہ کیا جاتا ہے۔ جب کسی واقعے کے ملزمان گرفتار ہوتے ہیں، تو انہیں اگلے ہی دن رہائی مل جاتی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں ہیجڑوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور انہیں ہر قسم کی قانونی امداد ملتی رہتی ہے۔ دیدار غنی نے اس بات کی تردید کی کہ پولیس ہیجڑوں کے معاملے میں جانبداری کا مظاہرہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''ایسا ہر گز نہیں، جتنے بھی کیس ان کے ساتھ رپورٹ ہوئے، اُن میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور انہیں سزائیں بھی دی گئیں۔‘‘

Published: undefined

ہیجڑوں کا تحفظ ممکن نہ ہوسکا

پاکستان میں ٹرانس جینڈرز کو حقوق دینے اور اُن کے تحفظ کے لیے 2018ء میں پارلیمنٹ سے ایک قانون پاس کیا گیا تھا، جس کو ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ کا نام دیا گیا تھا۔ مذکورہ قانون کے بعد اس کمیونٹی کو کافی حد تک حقوق ملے لیکن تاحال اُن کا تحفظ ممکن نہ ہوسکا، اور نہ معاشرے نے ٹرانس جینڈرز کو تسلیم کیا ہے۔

Published: undefined

اس حوالے سے سماجی کارکن شہزاد خان نے بتایا کہ جب تک معاشرے کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جاتا اور ہیجڑوں کو معاشرے کے دیگر افراد کی طرح تسلیم نہیں کیا جاتا، تب تک یہ برادری اسی طرح کسمپرسی کی زندگی گزارے گی۔‘‘

Published: undefined

شہزاد خان مزید کہتے ہیں کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کے تحت ان افراد کو روزگار، ووٹ اور انتخابات میں اپنا نمائندہ کھڑا کرنے کا حق دیا گیا ہے لیکن ابھی تک اُس قانون کو عملی شکل نہیں دی گئی ہے، '' مسئلہ ہماری سوچ کا ہے۔ ہم جانوروں کے ساتھ تو پیار کرتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، لیکن ہیجڑوں سے ہمیں نفرت محسوس ہوتی ہے۔ کئی بار قوانین پاس کیے گئے لیکن ابھی تک ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے معاشرے کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔‘‘

Published: undefined

یہ برادری جو پہلے سے ہی مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہے، اب بالخصوص نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اُن کے لیے حالات مزید کٹھن ثابت ہو رہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ کم از کم اگر حکومت یا دیگر فلاحی ادارے اس مصیبت کے وقت میں اِن کے ساتھ تعاون کریں تو ہو سکتا ہے ان کا احساس محرومی بھی کم ہو جائے اور ان کی دہلیز پر پہرہ جمائے بھوک بھی مٹ جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined