پاکستان

’عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، میں نے صرف اسی کو مارنے کی کوشش کی‘ گرفتار حملہ آور کا بیان

سوشل میڈیا پر حملہ آور کا بیان وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ملزم نے کہا ”یہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی اور میں نے اس کو مارنے کی کوشش کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مارچ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کہ وہ سڑک کنارے بیٹھا تھا۔

Published: undefined

حملہ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثنا، سوشل میڈیا پر اس شخص کا بیان وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم نے کہا ”یہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا، مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی اور میں نے اس کو مارنے کی کوشش کی۔ میں نے مارنے کی پوری کوشش کی۔ میں صرف اور صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا اور کسی کو نہیں۔“

Published: undefined

ملزم نے پولیس کو دئے بیان میں کہا کہ ”یہ میں نے سوچا ادھر اذان ہو رہی ہے، اُدھر ڈیک لگا کر شور کر رہے ہیں۔ اس چیز کو سوچ کر میرے ضمیر نے اسے اچھا نہیں مانا۔“

پولیس اہلکار کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملزم کا کہنا تھا کہ ”اچانک فیصلہ کیا، دن سے صبح سے، جس دن یہ لاہور سے چلا ہے اس دن سے یہ سازش سوچی ہوئی ہے کہ میں نے اس کو چھوڑنا نہیں ہے۔“ ملزم کا کہنا تھا کہ ’’میرے پیچھے کوئی نہیں۔ میں اپنی بائیک پر آیا ہوں اور بائیک کو میں نے ماموں کی دکان پر کھڑی کر دی تھی۔ ماموں کا موٹر سائیکل کا شو روم ہے۔’’

Published: undefined

دریں اثنا، عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کنٹینر سے باہر آتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد موقع پر موجود افراد نے مبینہ حملہ آور کو پکڑ لیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک نوجوان نے حملہ آور کا پستول والا ہاتھ اوپر اٹھا دیا تھا جس کے سبب فائرنگ اوپر کی جانب ہوئی۔ حملے کے ردعمل میں پی ٹی آئی کارکن ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined