پاکستان

ٹرمپ ایک ملک کا نام بتائیں جس نے پاکستان کے برابر قربانی دی ہو: عمران  

امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر تنقیدی بیان کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان کے خلاف بیان میں حقائق کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔‘

پاکسدتانی وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
پاکسدتانی وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیانات کے مطابق ’’پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے اتحاد کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔‘‘ عمران خان نے ٹوئٹر پر تحریری رد عمل کا اظہار کیا کہ ’اس جنگ میں پاکستان نے 75000 ہزار جانوں کو گنوایا اور ملکی معیشت کو 123 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا، جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔‘ انہوں نے یہ باتیں امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے ایک تنقیدی بیان میں کہیں۔

Published: 20 Nov 2018, 6:58 AM IST

گزشتہ روز امریکی صدر نے فوکس نیوز کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکا کے لیے ’کچھ نہیں‘ کیا۔ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے اس فیصلے کا بھی دفاع کیا، جس کے تحت امریکا نے پاکستان کی عسکری امداد کو بند کر دیا تھا۔

Published: 20 Nov 2018, 6:58 AM IST

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امریکا کی ناکامی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا کیونکہ اس جنگ کی وجہ سے عام پاکستانی شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم کے بیان کے مطابق ’’امریکا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط کیوں ہیں۔‘‘

Published: 20 Nov 2018, 6:58 AM IST

قبل ازیں فوکس نیوز کے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا، ’’اسامہ بن لادن پاکستان کی فوجی اکیڈمی کے بہت قریب رہائش پذیر تھا۔ پاکستان میں سب جانتے تھے کہ اسامہ بن لادن وہاں تھا۔‘‘ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کی صدارت کا منصب سنبھالنے سے قبل بھی پاکستان پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں اسلام آباد حکومت سے متعلق پالیسیوں میں سختی برتی ہے۔

Published: 20 Nov 2018, 6:58 AM IST

آخر میں عمران خان نے ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ سے دریافت کیا کہ وہ کسی دوسرے اتحادی ملک کا نام بتاسکتے ہیں جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیاں دی ہوں۔

Published: 20 Nov 2018, 6:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Nov 2018, 6:58 AM IST