پاکستان

حکومت کی لاپروائی سے بڑھے چینی، گیہوں کے دام، عمران خان کا اعتراف

پاکستان میں ضروری اجناس بالخصوص آٹا اور چینی کی آسمان چھوتی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن کے نشانے پر آئے وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاہور: پاکستان میں ضروری اجناس بالخصوص آٹا اور چینی کی آسمان چھوتی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن کے نشانے پر آئے وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ پاکستان میں آٹا اور چینی کے دام فی الحال آسمان چھو رہے ہیں اور لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

لاہور کے ایک روزہ دورہ میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں چینی اور آٹے کے حالیہ بحران میں حکومت کی کوتاہی کو قبول کرتا ہوں اور بحران پیدا کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگئی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ’’تحقیقات کا عمل جاری ہے جس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ پائے گا‘‘۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پاکستان میں آٹے اور چینی کے بحران کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف صوبوں میں کہیں آٹا دستیاب نہیں اور کہیں اس کی قیمت عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔مذکورہ بحران کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے بغیر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی۔

Published: undefined

وفاقی وزیر برائے خوراک خسرو بختار نے پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی اور کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کو سندھ اور خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کی اہم وجہ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined