پاکستان

پاکستان: اپوزیشن کے اتحاد سے عمران خان بوکھلا اٹھے

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ تاناشاہوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ انہیں اپنی زندگی اور قسمت کو یاد رکھنا چاہئے۔آپ کی قسمت ان سے الگ نہیں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ عرب نیوز
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ عرب نیوز 

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔پاکستان میں اپوزیشن کی ۱۱جماعتوں کےاتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ(پی ڈی ایم ) نے عمران خان کی نیند اڑادی ہے۔ پی ڈی ایم کے گوجرانوالا اور کراچی میں ہونے والے عوامی جلسوں میں جس بڑی تعداد میں عوام نےشرکت کی اس سے وزیر اعظم عمران خان پوری طرح بوکھلا گئے ہیں۔ پر عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان کراچی میں عمران خان کے استعفی کی مانگ پر سڑکوں پر اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کا جو جم غفیرامڑا اس کے بعد عمران خان حکومت نےاپنی بوکھلاہٹ میں نواز شریف کے داماد صفدر کو گرفتار کرلیا ۔

Published: undefined

پاکستانی وزیراعظم عمران خان پر دراصل ملک کی فوج کے ساتھ 2018کے انتخابات میں دھاندلی کرنے اور غیرجمہوری طریقہ سے اقتدار حاصل کرنے کا الزام ہے جس پر اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر مظاہرہ کررہی ہیں۔ مسٹر خان نے حالانکہ اقتدار میں آنے کے لئے پاکستانی فوج سے مدد کے الزامات کی تردید کی ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف نے لندن سےپاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر باجوا پرالزام لگایاتھا کہ وہ عمران خان کی مددکررہےہیں جس کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کھل کر جنرل باجوا کی حمایت میں اتر آئےتھے۔

Published: undefined

واضح رہے عمران خان نےنواز شریف کے بیان کے بعد ایک جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بدعنوانی کے معاملہ میں واپس پاکستان لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گےاور اس مرتبہ ان کو وی آئی پی جیل نہیں بلکہ عام جیل میں رکھیں گے۔ عمران خان کی اس دھمکی کے باوجود پی ڈی ایم پارٹی نے کراچی کے باغ جناح میں زوردار ریلی کرکے عمران خان حکومت کو اپنے ارادے واضح کردیئے۔

Published: undefined

پاکستان میں 18اکتوبر 2007کو ملک کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پر گھر واپسی کے دوران حملہ کردیا گیا تھا ا س حملے میں 200سے زیادہ لوگو ں کی موت اور 500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اتفاق سے پی ڈی ایم کی یہ ریلی بھی 18اکتوبر کو منعقد ہوئی۔

Published: undefined

اس موقع پر پاکستان پپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے ریلی میں پاکستانی وزیراعظم پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو گزشتہ تاناشاہوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ انہیں اپنی زندگی اور قسمت کو یاد رکھنا چاہئے۔آپ کی قسمت ان سے الگ نہیں ہوگی۔ آپ لوگوں کی آواز کبھی دبا نہیں سکتے۔ لوگوں کا غصہ حکومت اور اس کی بنیاد کو مٹا دے گا۔

Published: undefined

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل۔این) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس دوران پاکستانی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان حکومت کی غلطیوں، بدعنوانی اور نااہلی کو دہرایا۔عمران خان نے جہاں مریم اور بلاول کی مزاق اڑاتے ہوئے کہا تھاکہ ان میں سےچاہے ایک نانی بن گئی ہو لیکن دونوں بچےہیں اور دونوں نے کبھی حلال کا کوئی کام نہیں کیا ۔عمران کےاس بیان کا جواب دیتےہوئے مریم نےکہا کہ عمران نے خواتین کی تذلیل کی ہے اور پاکستانی خواتین ان کومعاف نہیں کریں گی۔ واضح رہےپی ڈی ایم نے پورے ملک میں چھہ جلسوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور یہ تمام اجلاس عمران حکومت کےلئے مسائل کھڑے کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined