پاکستان

عمران خان نے ’نوبل امن انعام‘ لینے سے کیا انکار، کہا ’میں اس لائق نہیں‘

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پارلیمنٹ سکریٹریٹ میں ایک تجویز پیش کر وزیر اعظم عمران خان کے لیے ’نوبل امن انعام‘ دیئے جانے کی بات کہی، لیکن عمران خان نے خود کو اس لائق نہیں بتایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو رہا کیے جانے کے پس منظر میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو وہاں کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے ’نوبل امن انعام‘ کا مستحق قرار دئیے جانے پر عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس انعام کے قابل نہیں ہیں۔ عمران خان نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں ‘‘۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ ‘‘

Published: undefined

دراصل پاکستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی پائلٹ ابھینندن ورتمان کو آزاد کیے جانے کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کر دی ہے جس میں عمران خان کو نوبل انعام دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پاکستانی پی ایم کو نوبل امن انعام دیئے جانے کی حمایت میں دستخط کیے ہیں۔ بعد ازاں پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عمران خان کو نوبل انعام دینے کی تجویز پارلیمنٹ سکریٹریٹ میں پیش کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے جارحانہ رخ کے سبب دو نیوکلیائی طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان جنگ کی حالت بن گئی تھی، لیکن عمران نے امن قائم کرنے کے لیے بہترین کام کیا۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ امن کے لیے کیے گئے عمران کی کوششوں کی تعریف کی جانی چاہیے اور اس کے لیے سب سے مناسب یہ رہے گا کہ انھیں نوبل انعام سے نوازا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined