پاکستان

پاکستانی شہر مٹھی، ہندو مسلم رواداری اور ہم آہنگی کی پہچان

بھارت کی طرح پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر مٹھی میں بھی گائیں آزاد گھومتی ہیں۔ مسلمان اقلیتی ہندوؤں کے عقیدے کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ ہندوؤں کے پڑوس میں بسنے والے مسلمان گائیوں کو ذبح بھی نہیں کرتے۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی 

مٹھی کے رہائشی 70 سالہ شام داس کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’مسلمان ہمارے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ یہاں پر گائیوں کو ذبح بھی نہیں کیا جاتا یا صرف دور دراز کے دیہات میں ایسا کیا جاتا ہے۔ مسلمان ہندوؤں کے پڑوس میں تو ایسا بالکل بھی نہیں کرتے۔‘‘

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

پاکستان کے دیگر شہروں کے برعکس ہندوستانی ریاست راجستھان سے ملنے والے صحرا تھر پار کر کے شہر مٹھی کی گائیں آزاد گھومتی ہیں۔ اکثر یہ کوڑے کے ڈھير سے کھا رہی ہوتی ہیں اور سڑکوں کے کناروں پر ہی لیٹی رہتی ہیں۔ اس شہر میں کہیں تو موٹر سائیکل اور رکشہ سوار اپنا راستہ خود بنا کر آگے نکل جاتے ہیں لیکن کئی لوگ صبر کے ساتھ ان گائیوں کے آگے پیچھے ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

مٹھی تقریباً 60 ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور اس کی اکثریتی آبادی ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ شہر اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ 95 فیصد مسلمان آبادی والے ملک میں ایسے زیادہ اقلیتی افراد پر مشتمل شہر کم ہی ہیں۔ اس شہر میں جہاں مندروں کی گھنٹیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں وہاں آذانوں کی آوازیں بھی آ رہی ہوتی ہیں۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

شری کرشنا مندر کے باہر نوجوان ہندو لڑکوں کے گروپ آزادی سے گھوم پھر رہے ہوتے ہیں اور مندر کی حفاظت کے لیے کسی ایک سیکورٹی گارڈ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

اس شہر سے تقریباً 3 سو کلومیٹر دور واقع کراچی کے مقابلے میں یہاں کے حالات بالکل مختلف ہیں، جہاں اس اقلیت کی تمام عبادت گاہوں کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

کراچی کے ایک ہندو پنڈت وجے کمار کے مطابق کراچی میں تین سو ساٹھ کے قریب مندر ہیں لیکن ان میں سے صرف درجن بھر میں ہی مذہبی تقریبات کا انعقاد کرایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’باقی ماندہ یا تو بند کر دیے گئے ہیں یا پھر ان کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔‘‘

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق اس ملک میں ہندو کمیونٹی خود کو ’غیر محفوظ‘ محسوس کرتی ہے۔ ہندو رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی کمیونٹی کے لوگوں کو ’زبردستی اسلام قبول کرانے‘ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان رہنماؤں کی طرف سے یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ ہندو لڑکیوں اور خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر انہیں اغوا کر لیا جاتا ہے اور پھر ان کی شادی مسلمان لڑکوں سے کر دی جاتی ہے۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

لیکن ان تمام تر الزامات کے باجود مٹھی کے حالات قدرے مختلف ہیں۔ اس شہر کے مسلمان اور ہندو امن اور رواداری سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس شہر کے رہائشیوں کے مطابق مذہبی تہواروں پر وہ ایک دوسرے کو تحائف اور مٹھائیاں بھی دیتے ہیں۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

مٹھی کے 35سالہ تاجر سنیل کمار کا کہنا تھا، ’’میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، میں نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان برادری، محبت اور ہم آہنگی کا ہی مشاہدہ کیا ہے۔‘‘

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Oct 2018, 6:59 AM IST