پاکستان

پاکستان میں موسلادھار بارش سے 165 افراد ہلاک، 171 زخمی

پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی پری مان سون بارش سے متعلق الگ الگ حادثات میں کل 165 افراد ہلاک اور 171 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی

پاکستان میں بارش، فائل تصویر / Getty Images
پاکستان میں بارش، فائل تصویر / Getty Images 

اسلام آباد: پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی پری مان سون بارش سے متعلق الگ الگ حادثات میں کل 165 افراد ہلاک اور 171 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

ملک کا جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں شدید بارش سے 65 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے یہاں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہاں مقامی میڈیا نے ڈیم پھٹنے کے کئی واقعات کی اطلاع دی ہے، جس کی زدمیں آکر متعدد مکانات اوربنیادی ڈھانچے بہہ گئے۔

Published: undefined

بلوچستان حکومت نے منگل کو صوبے کے وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ میں آئندہ ایک ماہ تک اسی طرح کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس کے پیش نظر یہاں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت لوگوں کے دریاؤں، ڈیموں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب پکنک منانے جانے پر پابندی ہوگی اور ان میں تیراکی پر بھی پابندی ہوگی۔

Published: undefined

ملک کے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبہ سندھ میں الگ الگ حادثات میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے جہاں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔

ملک کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 13 دنوں سے اب بھی شدید مون سون کی لپیٹ میں ہے۔ اس دوران گزشتہ 30 سالوں کی اوسط سے بالترتیب 625 فیصد اور 501 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined