
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
اڈیالہ جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ایک آنکھ کی روشنی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ سونپی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ایک آنکھ ایسی ہے جس کی بینائی محض 15 فیصد تک بچی ہے، جس کی وجہ سے وہ دیکھ نہیں پا رہے ہیں۔ رپورٹ میں انھیں فوراً علاج کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر جلد از جلد ان کا علاج نہیں کرایا جاتا ہے تو وہ اپنی دونوں ہی آنکھیں سے پوری طرح محروم ہو جائیں گے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’بی بی سی اُردو‘ پر شائع خبر کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں سخت قدم اٹھاتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ 16 فروری سے قبل ملک کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھیج کر عمران خان کا علاج کرائے۔ عمران خان کی خراب طبیعت سے متعلق پہلے ہی اندیشے ظاہر کیے جا رہے تھے، جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے کچھ دنوں قبل سپریم کورٹ نے سینئر وکیل سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیجا تھا۔ صفدر نے ہی عمران سے ملاقات کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں جانکاری دی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت سے متعلق مطمئن ہیں، لیکن انھیں گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
صفدر نے اپنی رپورٹ میں کئی باتیں لکھی ہیں، جس نے عمران خان سے متعلق موجودہ حالات کو سامنے لایا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 تک عمران خان ٹھیک تھے، لیکن اس کے بعد ان کی دائیں آنکھ کی روشنی اچانک چلی گئی۔ صفدر نے سپریم کورٹ سے کہا کہ ’’وہ صحت مند ہیں، لیکن وہ دیکھ نہیں پا رہے ہیں۔ انھیں علاج کی ضرورت ہے۔‘‘ رپورٹ میں یہ عدالت عظمیٰ سے یہ گزارش بھی کی گئی ہے کہ عمران کو اپنے بیٹوں سے بات کروانے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ اس بات پر حکومت کے وکیل نے حامی بھری ہے۔ عدالت نے عمران کو ان کے بیٹوں سے فون پر بات کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی دائیں آنکھ میں سنٹرل ریٹینل وین آکلوزن ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھ کی نسوں میں ایک ’خطرناک رکاوٹ‘ پیدا ہو گئی ہے۔ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا علاج کیا جا چکا ہے۔ حالاکہ پی ٹی آئی اس سے مطمئن نہیں ہے۔ نیشنل ہیلتھ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں آنکھ کی نسوں میں خون کا تھکّا بن جاتا ہے، جس سے بینائی کو نقصان پہنچتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined