پاکستان

بوم بوم آفریدی پر کورونا کا حملہ، ساتھی کھلاڑی کر رہے دعاء

شاہد آفریدی نے معلومات دیتے ہوئے کہا، ’’میری طبیعت جمعرات سے ناساز تھی، بدن میں شدید درد تھا۔ میرا ٹیسٹ کیا گیا اور میں بدقسمتی سے کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ جلد صحتیابی کے لئے آپ کی دعائیں چاہئیں‘‘

سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا کے شکار
سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا کے شکار 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت چند دنوں سے ناساز تھی اور ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بدقسمتی سے مثبت پائی گئی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’میری طبیعت جمعرات سے ناساز تھی، بدن میں شدید درد تھا۔ میرا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا اور بدقسمتی سے رپورٹ مثبت پائی گئی۔‘‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے سابق کپتان اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب و نادار طبقے کی مدد کے لیے مسلسل ملک کے مختلف صوبوں اور دور دراز علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے فلاحی کاموں کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات، پاک مقبوضہ کشمیر، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور وہاں مستحق افراد میں امداد تقسیم کی تھی۔

Published: undefined

گزشتہ دنوں شاہد آفریدی بلوچستان کے دورے پر تھے جہاں ان کی ایک بچے کو جوتے پہناتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور لوگوں نے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔ جب کورونا وائرس کی وبا ملک بھر میں پھیلنا شروع ہوئی تھی تو سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے تمام برانڈز کے ساتھ مفت کام کرنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں راشن اور فنڈز دیے جائیں تو وہ تمام برانڈز کے ساتھ مفت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

شاہد آفریدی اور ان کی فاؤنڈیشن کی انہی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے ان کی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اس پر ہندوستان میں تنازعہ بھی کھڑا ہو گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ان کا مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کے فلاحی کاموں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں سیاست کا مقصد حقدار کو اس کا حق دینا سمجھتا ہوں اور وہ سیاست میں کر رہا ہوں۔

Published: undefined

اس درمیان شاہد آفریدی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر ملنے کے بعد کئی ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا کی۔ محمد حفیظ، سہیل تنویر اور کامران اکمل نے آفریدی کے ٹوئٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد کورونا کو شکست دیں گے۔ محمد حفیظ نے لکھا ہے کہ "آپ فطری طور پر ایک فائٹر ہو اور مجھے پوری امید ہے کہ لڑو گے اور اس وائرس کو شکست دو گے۔" کامران اکمل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "انشاء اللہ آپ جلد صحت یاب ہو جاؤ گے۔ آپ کی طویل عمر اور صحت کے لیے دعاء گو ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined