پاکستان

پاکستان کے صوفی درگاہ ’داتا دربار‘ کے قریب بم دھماکہ کرنے والا گرفتار

تفتیش کاروں نے بمبار کی شناخت، دھماکہ خیز مواد کی نوعیت اور مقدار سے متعلق تحقیقات کے لیے سائنسی بنیادوں پر جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاہور: پاکستان میں لاہور واقع ایشیا کے سب سے بڑے صوفی درگاہوں میں سے ایک داتا دربار‘ کے باہر ہوئے دھماکے کے سازش کرنے والے کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے سازشی چارسدہ علاقہ کے شب قدر رہائشی محسن خان، ولد بهرام خان کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

محسن نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے رہائشی طیب اللہ عرف راکی نے افغان شہری صادق اللہ مہمند کے پہنچنے پر ان سے ملاقات کی تھی، جو 6 مئی کو طورخم بارڈ کے ذریعے افغانستان سے پاکستان پہنچے تھے اور پھر انہیں لاہور پہنچایا تھا جہاں 8 مئی کو ہونے والے بم دھماکے میں ایلیٹ فورسز کے 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے بمبار کی شناخت، دھماکہ خیز مواد کی نوعیت اور مقدار سے متعلق تحقیقات کے لیے سائنسی بنیادوں پر جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے تھے۔ متاثرین، عینی شاہدین اور مشتبہ افراد کے انٹرویو لیے گئے تھے جبکہ تفتیش کاروں نے ڈیجیٹل فارنسک پر بھی توجہ مرکوز کی تھی۔

Published: undefined

محسن نے بتایا کہ 8 مئی کی صبح کو طیب اللہ، خودکش بمبار کو دھماکے کے مقام سے قریبی جگہ پر لے کر گئے تھے۔ گرفتاری کے دوران محسن نے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مادے اور 2 ایم پی 3 پلیئرز بھی برآمد کیے گئے۔ عہدیدار نے بتایا کہ’’ اس مرتبہ خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مادے کو پورٹیبل الیکٹرانک ایم پی 3 پلیئرز میں چھپا کر لایا گیا تھا تاکہ پکڑے جانے سے بچا جاسکے‘‘۔

Published: undefined

شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہینڈلر طیب دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی فرار ہوگیا تھا، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے اداروں کے حکام اس کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں کارروائی کررہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined