پاکستان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملی راحت، 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 مئی تک توسیع

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کی، وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سیکورٹی کے مسائل ہیں اور سابق وزیر اعظم کی زندگی کو پیش خطرات کے بارے میں دستاویزات پیش کیے۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

 

لاہور: پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں چار مئی تک توسیع کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک روز پیشی کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی ٓئی عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز بٹر نے سماعت کی، عمران خان اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Published: undefined

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کی، وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سیکورٹی کے مسائل ہیں اور سابق وزیر اعظم کی زندگی کو پیش خطرات کے بارے میں دستاویزات بھی پیش کیے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں ہر بار پیش ہوتے اور باہر آتے تو نیا مقدمہ درج ہوتا ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ سابق وزرائے عظم اور بھی ہیں، عمران خان نے ایسا کیا کام کیا جس کی وجہ سے انھیں اس لیول کے سیکورٹی خدشات ہیں۔

Published: undefined

عدالت نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی پر اگر ضمانت خارج ہوتی ہے تو گرفتاری کیسے ہوگی، جس پر عمران خان کے وکیل نے یقین دہانی کروائی ایسا ہوا تو وہ خود گرفتاری کروائیں گے۔ ڈپٹی پراسکیوٹر نے بتایا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پراسیکیوٹر نے ویڈیو لنک سے حاضری کی استدعا مسترد کرنے کی درخواست کی۔

Published: undefined

عدالت نے ایک روز کے لئے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی اور عبوری ضمانت میں 4 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے حماد اظہر، فواد چوہدری میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع اور فرخ حبیب کی بھی 4 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined