اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست آج سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے اور نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینے والے جھوٹے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا ہے اور ان کی سیاست اپنے کاروبار بڑھانے کی سیاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ آمروں کی اولادجمہوری لبادہ اوڑھ کر عوام کا خون چوس رہی ہے جب کہ مہنگائی یہاں تک پہنچ گئی کہ پیاز ،ٹماٹر کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاست آج سرمایہ داروں کے قبضے میں ہے اور نام نہاد تبدیلی کا جھانسا دینےوالے جھوٹے ہیں۔چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ روزگاردیناریاست کاحق ہے لہذا یقین دلاتاہوں آپ کو روزگار مہیا کروں گا چاہے ترقیاتی پروگراموں میں کمی کرناپڑے مگر ہم آپ کو روزگار دیں گے۔
Published: 21 Sep 2017, 11:04 AM IST
انہوں نے کہا کہ یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی ہے کیوں کہ پنجاب کےکمیشن خور حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نام پر مہنگا منصوبہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق کو سلب کیاجا رہا ہے اور اب بھی اوکاڑہ فارم کے مزارعین کا استحصال بھی جا ری ہے ، پیپلز پارٹی نے اوکاڑہ فارم کے مزارعین کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اقتدار میں آنے پر آپ سے وعدہ ہے کہ کسان اورمزدور دوست منشور ہوگا اور 30 ایکڑ سے کم زمین کے مالک کو کسان کارڈ دیا جائےگا جب کہ اس کے ساتھ ہی فصل اترنے سے پہلے امدادی قیمت کا اعلان کیا جائےگا۔
Published: 21 Sep 2017, 11:04 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Sep 2017, 11:04 AM IST