پاکستان

لاہور ہوائی اڈہ پر پاکستانی فوج کا طیارہ لینڈنگ کے وقت حادثہ کا شکار، آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول، کئی پروازیں منسوخ

لاہور ہوائی اڈہ نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال کوئی بھی فلائٹ پرواز نہیں بھرے گی اور جن پروازوں کو اترنا تھا، انھیں بھی اپنا راستہ بدلنے اور دوسری جگہ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لاہور ایئرپورٹ پر لگی آگ لگنے کے بعد افرا تفری کا عالم، ویڈیو گریب</p></div>

لاہور ایئرپورٹ پر لگی آگ لگنے کے بعد افرا تفری کا عالم، ویڈیو گریب

 

پاکستان کے لاہور واقع علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر 26 اپریل کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس نے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے سبھی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی فوج کا ایک طیارہ لینڈ کر رہا تھا، تبھی اس کے ایک ٹائر میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔

Published: undefined

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ حادثہ کی وجہ سے رَنوے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس سے طیاروں کے پرواز اور لینڈنگ میں رخنہ اندازی پیدا ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کے بعد مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حالانکہ حادثہ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

جائے وقوع کی جو ویڈیوز اور تصویریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں ایئرپورٹ پر دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں میں افرا تفری بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سلسلے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے کہ ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق پروازیں کب سے شروع ہوں گی۔ اس بے خبری کے سبب ہزاروں مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہوائی اڈہ نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال کوئی بھی فلائٹ پرواز نہیں بھرے گی اور جن پروازوں کو اترنا تھا، انھیں بھی اپنا راستہ بدلنے اور دوسری جگہ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ بھی نہیں پتہ چل سکا ہے کہ طیارہ کے پہیے میں آگ کس طرح لگی۔ حادثہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آگ کی وجہ جلد سامنے آ جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined