دیگر ممالک

’ہم نے اپنے سپریم لیڈر کو کھو دیا ہے‘، ایرانی فوج نے خامنہ ای کی موت کی تصدیق کر دی، ملک میں 40 روزہ عوامی سوگ کا اعلان

’پریس ٹی وی‘ نے لکھا کہ ’’اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ علی خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div>

آیت اللہ علی خامنہ ای / آئی اے این ایس

 

ٹرمپ اور اسرائیل کے دعووں کے بعد اب ایرانی فوج، سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آئی آر این اے‘ اور مرکزی نیوز چینل ’پریس ٹی وی‘ نے باضابطہ طور پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت خامنہ ای اپنے دفتر میں موجود تھے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) نے ایک بیان میں خامنہ ای کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تنظیم نے ان کی موت کو ایک ’باعزت شہادت‘ قرار دیتے ہوئے ان کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بیان میں امریکہ اور ’صیہونی حکومت‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت کارروائی اور جوابی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عوام سے قومی اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل پریس ٹی وی نے لکھا کہ ’’اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔‘‘ خامنہ ای کی وفات کے بعد ایران میں 40 روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تاریخ کے ظالم ترین افراد میں سے ایک اب نہیں رہا۔‘‘ انہوں نے اسے ایران کے لوگوں کے لیے آزادی کا ایک بڑا موقع قرار دیا تھا۔

Published: undefined

اسی دوران، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی اشارہ دیا تھا کہ خامنہ ای کا پورا ٹھکانہ زمیں بوس کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک ’سرجیکل اسٹرائیک‘ تھی جسے جدید ترین ہتھیاروں اور درست معلومات کی بنیاد پر انجام دیا گیا۔

Published: undefined

 قابل ذکر ہے کہ پریس ٹی وی کی تصدیق کے بعد اب ایران میں اقتدار کی جانشینی کو لے کر بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ تہران کی سڑکوں پر سناٹا اور دہشت کا ماحول ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ اور فوجی کمانڈروں نے اس بزدلانہ حملے کا بدلہ لینے کی بات کہی ہے، جس سے پوری دنیا میں ایٹمی جنگ یا تیسری عالمی جنگ کے خدشات گہرے ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined