دیگر ممالک

’سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی وائرل ویڈیو پرانی، لیکن وہ پوری طرح صحت مند‘، ایران کا دعویٰ

ایرانی ذرائع نے روسی خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ کو بتایا کہ ’’مجتبیٰ خامنہ ای کی جو ویڈیو حال ہی میں میڈیا میں جاری کی گئی تھی وہ اس وقت کی ہے جب وہ ایران کے سپریم لیڈر نہیں بنے تھے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div>

مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس

 

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کی صحت اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی صورتحال کو واضح کرتے ہوئے ایک ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سامنے آئی ویڈیو پرانی ہے۔ فی الحال سپریم لیڈر کی طبیعت ٹھیک ہے، سیکورٹی وجوہات کے باعث وہ عوامی طور پر کم نظر آ رہے ہیں۔ ایرانی ذرائع نے روسی خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ کو بتایا کہ ’’مجتبیٰ خامنہ ای کی جو ویڈیو حال ہی میں میڈیا میں جاری کی گئی تھی وہ اس وقت کی ہے جب وہ ایران کے سپریم لیڈر نہیں بنے تھے۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں مجتبیٰ خامنہ ای کچھ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے لوگ ان کی باتیں مکمل توجہ سے سن رہے ہیں۔ حالانکہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی تھی، اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر تب بنے جب ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں موت ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔ اتوار کو ہی انہوں نے سابق آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل (ایس این ایس سی) میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ڈاکٹر محسن رضائی آپ کے قیمتی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آپ کو سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کو ادا کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھائیں گے۔ میں آپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔