دیگر ممالک

امریکہ نے ہندوستان پر محصولات کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا

ٹرمپ نے 31 جولائی 2025 سے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیاتھا کہ ہندوستان روس کے لیے جنگی مشین کے طور پر کام کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ نے ہندوستان پر محصولات کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کرنے کے فوراً بعد اس کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے ٹروتھ صوشل پر پوسٹ کیا، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر  اگریمنٹ  کا اعلان۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اب امریکہ اور وینزویلا سے تیل خریدے گا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے پوسٹ میں لکھا، "آج صبح ہندوستان کے وزیر اعظم مودی سے بات کرنا اعزاز کی بات تھی۔ وہ میرے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں اور اپنے ملک کے ایک طاقتور اور قابل احترام رہنما ہیں۔ ہم نے تجارت اور روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے سمیت کئی معاملات پر بات چیت کی۔" ہندوستان نے روس سے تیل کی خریداری روکنے اور امریکہ اور وینزویلا سے تیل خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سے یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، جہاں ہر ہفتے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے لکھا، "وزیراعظم نریندر مودی کے لیے دوستی اور احترام کی وجہ سے، اور ان کی درخواست پر ہم نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت، امریکہ باہمی محصولات کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔ ہندوستان  اسی طرح امریکہ کے خلاف اپنے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو صفر کرنے کی طرف بڑھے گا۔"

Published: undefined

صدر ٹرمپ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ’’بائی امریکن‘یعنی امریکی سامان خریدنےکی پالیسی کے تحت امریکہ سے بڑے پیمانے پر خریداری کا وعدہ بھی کیا ہے، جس میں پانچ سو بلین ڈالر سے زیادہ کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت، کوئلہ اور دیگر مصنوعات شامل ہوں گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں رہنما  ڈیلیور کرنے والے رہنما ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف میں کمی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "جیسا کہ میں نے کئی بار کہا ہے، صدر ٹرمپ واقعی وزیر اعظم مودی کو ایک سچا دوست سمجھتے ہیں! میں آج شام تجارتی معاہدے کی خبر سے بہت خوش ہوں۔ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات میں لامحدود امکانات ہیں!"

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے 31 جولائی 2025 سے ہندوستان پر محصولات کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر نے ہندوستانی مصنوعات کی امریکہ کو برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جسے بعد میں روسی تیل کی خریداری کے لیے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہندوستان کو روس سے خام تیل نہیں خریدنا چاہئے کیونکہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے میں روس کی مدد کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined