دیگر ممالک

افغانوں کو امداد پہنچانے میں طالبان کو شامل کرنا اہم: گٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا،’1947 سے اقوام متحدہ افغانستان میں ہےاور اقوام متحدہ کا ان لوگوں کی انسانی امداد کرنے میں اہم کردار ہے جو اب مایوسی کی صورتحال میں ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس نے ہفتے کے روز کہا کہ طالبان کو شامل کرنا اور افغانوں کو انسانی امداد مہیا کرنا انسانی تباہی اور معاشی کساد بازاری دونوں سے بچنے کے لیے اہم ہے۔گٹریس نے طالبان کو موثر ڈھنگ سے شامل کرنے کے لیے ممالک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا،’1947 سے اقوام متحدہ افغانستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ان لوگوں کی انسانی امداد کرنے میں اہم کردار ہے جو اب مایوسی کی صورتحال میں ہیں۔

Published: undefined

مسٹر گٹریس نے افغانستان میں یو این امدادی مشن کے بارے میں کہا کہ ملک کی موجودہ بے یقینی کے پیش نظر نئے انتظامات کرنا مشکل ہوگا۔

Published: undefined

پاکستان میں پیرسے کابل کے لیے کمرشیل پروازیں ہوں گی بحال

پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنس (پی آئی اے) نے 13 ستمبر یعنی پیر سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے کمرشیل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کے افسر نے کہا کہ افغانستان کے سیول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ پاکستان کو فلائٹ آپریشن کے لیے تمام ٹیکنیکل منظوری مل گئی ہے اور ایک ایئربس اے 320 جیٹ مسافروں کو اسلام آباد سے کابل لے جانے والا ہے۔

Published: undefined

پی آئی اے کے افسران کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں پی آئی اے نے کابل میں اپنے آپریشن کو عارضی طو رپر ملتوی کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو