دیگر ممالک

ٹرمپ اوپینین پول کے نتائج سے گھبرا گئے، ،انتخابی مہم کے مینیجرکوہٹایا

تازہ ترین سروے کے مطابق ٹرمپ سےڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بیڈین 15 فیصد سے زیادہ پوائنٹس سے آگے چل رہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

امریکہ میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘قہر کے درمیان نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار جو بیڈین سے پچھڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے مینیجر براڈ پارسکل کو ہٹا کر بل اسٹیفین کونیا چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے بدھ کو ٹویٹ کیا،’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بل اسٹیفین کو ٹرمپ تشہیری مہم کے مینیجر کا کرداردیا گیا ہے۔

Published: undefined

صدر نے کہا،’’بہت طویل وقت تک میرے ساتھ رہے اور ہماری شاندار ڈیجیٹل اور ڈیٹاحکمت عملی کی قیادت کرنے والے براڈ پارسکل تشہیری مہم کے سینئر صلاح کار کے طور پر یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’دونوں 2016 کی ہماری تاریخی فتح میں شامل رہے اور میں ایک ساتھ مل کر بہت بڑی اور سب سے اہم دوسری جیت کے لئے پرجوش ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا،’’اس بار کی جیت بہت آسان ہونی چاہئے کیونکہ ہمارے انتخابی نمبر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔معیشت بہتر ہورہی ہے،ویکسین اور علاج جلد ہی سامنے ہوں گے اور امریکی محفوظ سڑکیں اور برادری چاہتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انتخابات سے قبل ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق مسٹر ٹرمپ سےڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بیڈین 15 فیصد سے زیادہ پوائنٹس سے آگے چل رہے ہیں۔بدھ کو جاری کردہ دو انتخابی سروے میں سے کوڈپیک یونیورسٹی کے سروے میں مسٹر بیڈیبن مسٹر ٹرمپ سے 15 فیصد پوائنٹس سے آگے تھے جبکہ این بی سی نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل کے سروے میں مسٹر بیڈین نے 11 فیصد کی برتری قائم رکھی۔

Published: undefined

فاکس نیوز کے مطابق پارسکل نے 2016 کے امریکی صدرارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ڈیجیٹل اشتہاری مہم سنبھالی تھی اور ٹرمپ کو ملی جیت کا کریڈٹ کافی حد تک انہیں دیا جاتاہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined