دیگر ممالک

امریکی سینیٹ میں 'ایک بڑا خوبصورت بل' منظور، جی ڈی وینس کا فیصلہ کن ووٹ: کیا مسک اب نئی پارٹی بنائیں گے؟

امریکی سینیٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کا متنازعہ "ایک بڑا خوبصورت بل" منظور کر لیا ہے، جس میں ٹیکسوں میں کٹوتی، فوجی اخراجات اور ملک بدری کے منصوبے شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی سینیٹ نے منگل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اخراجات کا ’بڑا خوبصورت بل‘ منظور کر لیا۔ ووٹنگ 18 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی ۔ اس دوران سینیٹرز نے تقریباً ایک ہزار صفحات پر مشتمل اس بل میں متعدد ترامیم پیش کیں اور اس پر بحث کی۔ ووٹ برابر ہونے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر بل کو منظور کیا۔ واضح رہے تما م ڈیموکریٹس اور تین ریپبلکن ارکان نے بل کے خلاف ووٹ کیا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اس بل کو ’’ایک بڑا خوبصورت بل‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس کا مقصد 4.5 ٹریلین ڈالر کی لاگت سے اپنی پہلی مدت کے ٹیکس کٹوتیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فوجی اخراجات میں اضافہ، لوگوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے عمل اور سرحدی حفاظت کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا بھی انتظام ہے۔

Published: undefined

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون سے اگلے دس سالوں میں امریکہ کے قومی قرضے میں 3.3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ سینیٹ میں اس بل کی منظوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہ بل جمعہ تک قانون کی شکل اختیار کر لے تاکہ یوم آزادی سے پہلے اسے نافذ کیا جا سکے۔

Published: undefined

تاہم اب یہ بل امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان میں جائے گا جہاں کچھ ریپبلکن ارکان پارلیمنٹ نے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ بل میں ایک تجویز ہے، جس کے تحت تقریباً 1 ٹریلین ڈالر کی صحت کی دیکھ بھال کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی، جس سے لاکھوں غریب امریکی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے دھمکی دی تھی کہ اگر ٹرمپ کا 'بگ بیوٹیفل بل' منظور ہوا تو وہ ایک نئی پارٹی کا آغاز کریں گے۔ مسک نے کہا کہ اگر ٹرمپ کے اخراجات کا بل منظور ہو جاتا ہے تو 'امریکہ پارٹی' فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔ ہمارے ملک کو ڈیموکریٹ ریپبلکن یونی پارٹی کے متبادل کی ضرورت ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا اس سے ان دونوں کے درمیان بحث کا دوسرا دور شروع ہونے جا رہا ہے؟

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، 'ایلون مسک کو صدر کے لیے میری حمایت کرنے سے بہت پہلے معلوم تھا کہ میں ای وی مینڈیٹ کے سخت خلاف ہوں۔ یہ مضحکہ خیز ہے اور یہ ہمیشہ میری مہم کا ایک بڑا حصہ تھا۔ الیکٹرک کاریں ٹھیک ہیں، لیکن ہر کسی کو اسے خریدنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔'

Published: undefined

ٹرمپ نے مزید لکھا، 'ایلون کو تاریخ میں کسی بھی انسان سے زیادہ سبسڈی مل سکتی ہے، لیکن سبسڈی کے بغیر انہیں شاید اپنی دکان بند کرکے جنوبی افریقہ واپس جانا پڑے گا۔ کوئی راکٹ لانچ، سیٹلائٹ یا الیکٹرک کاروں کی پیداوار نہیں ہوگی، اور ہم بہت پیسہ بچائیں گے۔'

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined