
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں لوگوں کی بھیڑ، تصویر (ویڈیو گریب)
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں عراق کے مقدس شہر کربلا میں زبردست ہجوم اُمڈ آیا۔ سڑکیں لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ ہزاروں، بلکہ لاکھوں افراد صبح ہی سے جلوس جنازہ کے راستوں اور مذہبی مقامات کے اطراف جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ بہت سے لوگ تو بہتر جگہ حاصل کرنے کے لیے ایک دن پہلے ہی کربلا پہنچ گئے تھے۔
اس سے قبل خامنہ ای کے تابوت کو عراق کے ایک اور مقدس شہر نجف لے جایا گیا، جہاں حضرت امام علیؑ کے روضۂ مبارک پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ لوگوں نے تابوت کو اپنے کندھوں پر اٹھایا۔ ہجوم اس قدر زیادہ تھا کہ تابوت کئی مرتبہ ادھر اُدھر جھولنے لگا۔ متعدد افراد اسے چھونے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے باعث دھکم پیل بھی ہوئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔