دیگر ممالک

امریکہ نے جنوری تک کورونا کی 4 کروڑ ویکسین تیار کرنے کا کیا دعویٰ

ٹرمپ انتظامیہ کے آپریشن اسپیڈ کے اہم صلاح کار ڈاکٹر مونسیپ سلوئی نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہنگامی منظوری کے لیے کورونا کے دو الگ الگ ٹیکے تیار کیے جائیں گے۔

کورونا ویکسین۔ تصویر یو این آئی
کورونا ویکسین۔ تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کے بعد ملک میں آئندہ برس جنوری کی شروعات تک بازار میں پہنچنے کے لیے چار کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراک تیار ہوگی۔ وزیر صحت الیکس آزر نے بدھ کے روز صحافیوں سے کہا،’ہمیں امید ہے کہ دسمبر کے آخر تک ہمارے پاس کورونا وائرس کی چار کروڑ سے زائد ویکسین بازار میں تقسیم کے لیے تیار ہوگی اور اس کے لیے ہم محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

Published: undefined

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین کے آتے ہیں یہ ٹیکہ دو کروڑ امریکی شہریوں کو لگایا جائے گا اور ضرورت مند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ کورونا ویکسین کی خرید فائزر اور شریک معاون بی او۔ این ٹیک یا ماڈرنا سے کی جائے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے آپریشن اسپیڈ کے اہم صلاح کار ڈاکٹر مونسیپ سلوئی نے اس بابت کہا کہ مستقبل قریب میں ہنگامی منظوری کے لیے کورونا کے دو الگ الگ ٹیکے تیار کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined