
علامتی تصویر، سوشل میڈیا
اے آئی چپس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) جینسن ہوانگ سے متعلق ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ ہوانگ نے ایک خاتون چینی جاسوس کے ساتھ اپنے عشقیہ تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔ اس چینی خاتون نے اینویڈیا سے متعلق کئی اہم معلومات بیجنگ تک پہنچائی تھیں۔ اینویڈیا نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
’دی نیویارک ٹائمز‘ نے 29 اکتوبر کو بتایا تھا کہ ہوانگ چین کی ایک جاسوسی سازش کا نشانہ بن گئے تھے۔ اس سازش میں ایلس ہوانگ نامی ایک چینی خاتون کاروباری شامل تھی۔ ایلس نے ہی پورا جال بچھایا تھا، جس میں اینویڈیا کے مالک پھنس گئے۔ ایلس اس تعلقات سے فائدہ اٹھا کر اینویڈیا کی جدید اے آئی چپس سے متعلق خفیہ معلومات بیجنگ تک پہنچا رہی تھی۔
اب اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے خاتون چینی جاسوس کے ساتھ اپنے رشتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں ہوانگ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انہیں کمپنی کے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔ ہوانگ نے یہ بھی کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے اپنی ای میل میں لکھا ہے کہ ’’مجھے اپنے خاندان سے معافی مانگنی چاہیے۔ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔ میرے کام کی وجہ سے بچوں اور بیوی کو تکلیف پہنچی ہے۔‘‘
اینویڈیا کے سی ای او نے ای میل میں آگے لکھا ہے کہ ’’میرے خاندان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ میری پوری زندگی میں وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ میری ایمانداری اور وفاداری کے حق دار ہیں، لیکن میں نے انہیں مایوس کیا ہے۔ میں نے اپنے خاندان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’میں نے جو کچھ بھی کیا، اس کی پوری ذمہ داری میری ہے۔ میں ہر طرح کی تنقید قبول کرتا ہوں۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔