
ڈونالڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)
ہندوستان میں ممتا بنرجی اور ادھو ٹھاکرے کی پارٹیوں میں زبردست ٹوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ میں ’بغاوت کا مرض‘ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب یہ ’مرض‘ امریکہ بھی پہنچ چکا ہے، کیونکہ ایک معاملہ میں ٹرمپ کو اپنے ہی ساتھی اراکین پارلیمنٹ کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاملہ ایران جنگ سے متعلق ہے، جس کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کو شدید دھچکا لگا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا، یعنی امریکی سینیٹ نے منگل کے روز اس تجویز کی حمایت کی جس میں صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ رہی کہ اس تجویز کو ٹرمپ کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی حمایت کی۔ یعنی ریپبلکن پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی وجہ سے ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
سامنے آ رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ میں جنگ سے متعلق اختیارات معاملہ سے جڑی اس تجویز کی حمایت میں 50 ووٹ پڑے، جبکہ خلاف میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔ امریکہ نے 28 فروری کو ایران پر یہ حملہ کیا تھا، جس میں وہاں کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے دنیا کے مختلف ممالک نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہی، ایران کے ساتھ جنگ معاملہ پر ٹرمپ کو اپنے اراکین پارلیمنٹ کی بھی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار تھا جب امریکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ایک تجویز پاس کی تھی، جس میں صدر کو امریکی فوج کو محاذ سے ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ 1973 کے اس بل کو ’وار پاور ایکٹ‘ کی شکل میں جانا جاتا ہے۔ بہرحال، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے پاس سینیٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیو دونوں میں ہی معمولی اکثریت حاصل ہے۔ ایران جنگ معاملہ سے جڑی مذکورہ بالا تجویز کی بات کریں تو ٹرمپ کی پارٹی کے 4 اراکین پارلیمنٹ نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 اراکین پارلیمنٹ ووٹنگ کے دوران ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اس کے علاوہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک سینیٹر نے اس تجویز کے خلاف ووٹ دیا۔
Published: undefined
ریپبلکن پارٹی کو ملے اس دھچکے سے ٹرمپ کے فیصلہ پر کیا اثر پڑے گا، اب تک یہ ظاہر نہیں ہو پایا ہے۔ دراصل امریکہ اس وقت ایران کے ساتھ امن معاہدہ پر بات چیت کر رہا ہے۔ ممکن ہے جلد ہی دونوں فریق کسی معاہدہ تک پر پہنچ جائیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined