دیگر ممالک

ہند-پاک کشیدگی سے تھائی ائیرویز مشکل میں، سبھی بین الاقوامی پروازیں منسوخ

تھائی ایئرویز کے چیئرمین دامرونگ چیتھم کا کہنا ہے کہ ’’ایمرجنسی جیسے حالات ہیں جس کا حل تھائی لینڈ اور یورپ کے درمیان کی اڑانوں کے راستوں کو بدل کر ہی کیا جا سکتا ہے جو آسان کام نہیں ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بینکاک: ہند-پاک کے درمیان کشیدگی کا اثر اب دیگر ممالک پر بھی صاف نظر آنے لگا ہے۔ ایک طرف جہاں ہندوستان کے کئی ائیر پورٹ پر شہری پروازیں بند ہیں، وہیں پاکستان نے اپنے سبھی ہوائی اڈے تقریباً پوری طرح بند کر دیئے ہیں۔ اس کا اثر یہ ہو ا ہے کہ تھائی ایئرویز نے تھائی لینڈ کے درمیان کی سبھی بین الاقوامی اڑانیں منسوخ کردی ہیں۔ائیر ویز نے اس کی وجہ پاکستان کے سبھی ہوائی اڈے بند کئے جانے کو بتایا ہے۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق 41ملکوں کے فضائی راستے میں تال میل قائم کرنے والی برسیلس میں واقع بین الاقوامی تنظیم یوروکنٹرول نے بدھ کوایک بیان میں ایئرلائنس کو بتایا کہ پاکستان کے فضائی راستے فوری طورپر بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے یورپ اور تھائی لینڈ کے درمیان کی پروازیں بھی متاثر ہوں گی۔اڑانیں منسوخ ہونےسے جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا کے دیگر ہوائی اڈے بھی متاثر ہوں گے۔

Published: undefined

تھائی ایئرویز کے چیئرمین اسمتھ دامرونگ چیتھم کا کہنا ہے کہ ’’ایمرجنسی جیسے حالات ہیں جس کا حل تھائی لینڈ اور یورپ کے درمیان کی اڑانوں کے راستوں کو بدل کر ہی کیا جا سکتا ہے جو آسان کام نہیں ہے۔‘‘ کوپن ہیگن ،اوسلو،برسیلس،پیرس،ماسکو،فرینکفرٹ ،میونخ ،زورچ،اسٹاک ہوم ،لندن ،روم ،ملان اور ویانا کے درمیان کی 13پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ تھائی ایئرویز نے پاکستان جانے والی اپنی تینوں اڑانیں منسوخ کردی ہیں اور ایرانی ایئرلائنس نے بھی بینکاک سے تہران کی سبھی اڑانیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز