دیگر ممالک

دہشت گردوں اور قاتلوں کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا: وزیر اعظم طارق رحمان

وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح سیاسی جماعتیں عوامی لیگ کی حکومت کو طلباء کی زیرقیادت سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں بغاوت کے دوران اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے متحد ہوئے تھےآج بھی اسی طرح متحد ہونا چاہیے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دسمبر میں شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش واپسی کے اعلان کے بعد بڑھتے ہوئے سیاسی بحران اور  تشدد کے درمیان، وزیر اعظم طارق رحمان نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ نئے سرے سے سیاسی تشدد کے بارے میں، انہوں نے کہا، "بہت ہو چکا ہے۔ ہمیں ان 'دہشت گردوں'، آتش زنی کرنے والوں اور قاتلوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔"

انہوں نے تمام جمہوری سیاسی جماعتوں سے اکٹھے ہونے کی اپیل کی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے کہا کہ، جس طرح سیاسی جماعتیں جولائی میں عوامی لیگ کی حکومت کو طلباء کی قیادت میں سڑکوں پر ہونے والے احتجاج کے دوران اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے متحد ہوئے تھے، انہیں ایک مرتبہ پھر ان قووتوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔طارق رحمان نے کہا، "آئیے ایک بار پھر متحد ہو جائیں، بالکل اسی طرح جیسے 2024 میں، جب ہم نے ملک سے مطلق العنان قوتوں کو نکال باہر کیا، اور ان قوتوں کو فیصلہ کن شکست دینے کا عزم کیا۔"

بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں سیاسی تشدد کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو چھٹپٹ تشدد کے درمیان، حکومت نے سیکورٹی بڑھا دی ہے اور سات اضلاع میں تین ہزار نیم فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔ طارق رحمان حکومت نے یہ فیصلہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تحلیل شدہ عوامی لیگ کی جانب سے ملک بھر میں صبح سے شام تک لاک ڈاؤن کے مطالبے کے بعد لیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔