
فائل تصویر آئی اے این ایس
ہیلووین ویک اینڈ کے دوران ملک بھر کے نصف درجن شہروں کے نائٹ لائف والے علاقوں میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے، اور کم از کم چھ ہلاک ہوئے بتائے جاتے ہیں۔ سب سے مہلک واقعہ ڈلاس میں پیش آیا، جہاں موسیقی، ریستوراں اور رات کی زندگی کا مرکز، ڈیپ ایلم کے علاقے میں فائرنگ کے کئی واقعات پیش آئے۔4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ڈلاس کے پولیس چیف ڈینیئل کاموکس نے پی بی ایس نیوز کو بتایا کہ وہ ابھی تک اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہفتہ کی رات تقریباً ایک چوتھائی گھنٹے کے دوران ہونے والی فائرنگ کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ کاموکس نے کہا کہ تین الگ الگ فائرنگ ہوئی ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ فائرنگ کیوں کی گئی۔
کاموکس نے کہا کہ کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا یا ان پر کن الزامات کا سامنا ہے۔ "یہ ایک بہت بڑا کیس ہے۔ ہم گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔" اس دوران پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دی ہے اور کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔
پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ہفتہ کی رات برمنگھم، الاباما میں لیجن فیلڈ کے باہر سالانہ میجک سٹی کلاسک فٹ بال گیم کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ زیادہ تر شائقین اور اہل خانہ میچ کے بعد سٹیڈیم سے نکل چکے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔