تصویر سوشل میڈیا
امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران میں مچائی گئی تباہی کے بعد ایران کا جوابی حملہ بھی اثر دکھا رہا ہے۔ ایران نے اسرائیل، عراق، یو اے ای سمیت کئی ممالک میں میزائلیں داغی ہیں، جن میں کچھ نشانے پر بھی لگی ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بھی ایران پر بمباری جاری ہے۔ اس درمیان ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے کئی جنگی طیارے اس نے تباہ کر دیے ہیں، جن میں کویت میں امریکی فوج کا ایک ایف-15 جنگی طیارہ بھی شامل ہے۔
Published: undefined
عراق میں امریکی جنگی طیارہ تباہ ہونے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگی طیارہ آسمان میں ہی آگ کی لپٹوں میں گھر گیا ہے اور تیزی کے ساتھ نیچے کی طرف گر رہا ہے۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ ایف-15 جنگی طیارہ دنیا کے سب سے خطرناک اور جدید جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ حالانکہ طیارہ میں آگ لگتے ہی پائلٹ پیراسوٹ سے کود گیا، جس سے اس کی جان بچ گئی۔ حالانکہ ابھی تک اس خبر کی کسی نے تصدیق نہیں کی ہے۔ امریکہ اور کویت کی فوج کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان کویت کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی امریکی جنگی طیارے حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس نے تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کی تعداد اور حادثات کی تفصیل پیش نہیں کی ہے۔ کچھ ویڈیوز ضرور سامنے آئی ہیں، جن میں امریکی جنگی طیاروں کو آگ میں لپٹا اور تیزی کے ساتھ نیچے گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
جہاں تک امریکی جنگی طیارہ ایف-15 کے حادثہ کا شکار ہونے کی بات ہے، یہ حادثہ آپریشن ’ایپک فیوری‘ کے دوران پیش آیا ہے، جس میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔ ایرانی افسران نے اسے بدلہ کی شکل میں متوازن کارروائی بتایا ہے اور تنبیہ دی ہے کہ آئندہ مزید جوابی حملہ کا امکان بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined