دیگر ممالک

اسلام آباد خودکش حملہ: 31  افراد ہلاک، متعدزخمی، کئی ممالک نے حملوں کی مذمت

افغانستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو مقدس مذہبی عبادات اور مساجد کی حرمت کو پامال کرتے ہیں اور عبادت گزاروں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 31 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوگئے۔پاکستان کے وزیر اعظم و صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ سے متصل مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت، برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے۔‘

Published: undefined

متحدہ عرب امارات نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یو اے ای ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے اپنے مستقل مؤقف کی توثیق کرتا ہے جو امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جاتی ہیں۔‘

Published: undefined

افغانستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے جمعہ کی شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت خارجہ اسلام آباد کی ایک مسجد میں نمازہ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’افغانستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو مقدس مذہبی عبادات اور مساجد کی حرمت کو پامال کرتے ہیں اور عبادت گزاروں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔‘

Published: undefined

اسی طرح آذربائیجان نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام اور حکومت سے اسلام آباد میں ایک مسجد پر ہونے والے المناک دہشت گرد حملے کے بعد دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جس میں قیمتی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔‘

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم عبادت گاہ جیسے مقدس مقام پر عبادت گزاروں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے تشدد اور دہشت گردی کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے ہولناک حملے پر شدید غم و غصے اور دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میری دعائیں اور ہمدردیاں مرنے والوں، زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس قسم کا تشدد قابلِ نفرت ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘ پاکستان میں یورپی یونین کے مشن کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں آج اسلام آباد میں ہونے والے گھناؤنے خودکش حملے کی خبر سن کر گہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ یورپی یونین دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی تمام اقسام کی سخت مذمت کرتی ہے۔‘یورپی یونین پاکستان نے کہا کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرنے والوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined