.jpg?rect=1%2C0%2C3966%2C2231)
ولادمیر پوتن / تصویر: یو این آئی
روس میں 3 دنوں تک جاری رہنے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر ولادمیر پوتن کی ’یونائٹیڈ رشیا پارٹی‘ سب سے آگے ہے۔ یہ فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے مکمل پیمانہ پر حملے کے بعد پہلا پارلیمانی انتخاب ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار میں یونائٹیڈ رَشیا کو بڑی برتری حاصل ہوئی ہے۔ انتخابات کے آخری دن یوکرین کی جانب سے روس پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے گئے تھے اور روسی وزارت دفاع نے 1,110 ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کے مطابق ووٹنگ ختم ہونے تک 56.66 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس انتخاب میں 11 کروڑ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ تقریباً 58 فیصد پولنگ مراکز کی گنتی کے بعد یونائٹیڈ رشیا کو پارٹی فہرست والی نشستوں کے لیے تقریباً 58 فیصد ووٹ ملے۔ وہ زیادہ تر سنگل سیٹ والی نشستوں پر بھی آگے چل رہی تھی۔ اسٹیٹ ڈوما میں کل 450 نشستیں ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔