دیگر ممالک

امن مذاکرہ کے درمیان روس نے یوکرین کے نیوکلیئر پلانٹ پر کیا حملہ، یوکرینی صدر زیلنسکی نے رساؤ کا کیا دعویٰ

یوکرینی صدر نے کہا کہ جمعرات کی شب چیرنوبل میں تباہ ہو چکے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی ڈرون نے حملہ کیا، یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بعد میں کہا کہ رساؤ کی سطح عام حد کے اندر ہے۔

یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین-روس جنگ، تصویر آئی اے این ایس 

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششیں لگاتار ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ امن مذاکرہ کے درمیان روس نے ایک بار پھر یوکرین کو نشانہ بنایا ہے۔ اس مرتبہ یوکرین کے نیوکلیئر پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ سنسنی خیز دعویٰ یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کل جمعرات کی شب کو چیرنوبل میں تباہ ہو چکے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی ڈرون نے حملہ کیا۔ یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بعد میں کہا کہ حالانکہ رساؤ کی سطح عام حد کے اندر ہے۔

Published: undefined

زیلینسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ایک اعلیٰ دھماکہ خیز وار ہیڈ کے ساتھ ایک روسی حملہ آور ڈرون نے تباہ ہو چکے چوتھے پاور یونٹ پر ریڈیشن سے دنیا کی حفاظت کرنے والے شیلٹر پر حملہ کیا۔‘‘ زیلینسکی نے بتایا کہ یونٹ کو کور کرنے والا کنکریٹ شیلٹر تباہ ہو گیا ہے، آگ بھی بجھا دی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد ریڈیشن کی سطح نہیں بڑھی ہے اور لگاتار نگرانی کی جا رہی ہے۔ شروعاتی اندازے کے مطابق شیلٹر کو کافی نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

صدر زیلینسکی کی طرف سے ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بڑی سطح پر چمکتی ہوئی روشنی دکھائی دے رہی ہے، جس کے بعد رات کے وقت آسمان میں دھوئیں کا ایک بڑا سا غبار دکھائی دیا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے بھی ’ایکس‘ پر کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے سے کچھ وقت پہلے چیرنوبل پلانٹ پر موجود اس کی ٹیم نے ’نیو سیف کنفائنمنٹ سے ایک دھماکے کی زوردار آواز سنی، جو ماقبل چیرنوبل پلانٹ کے ریکٹر 4 کے باقیات کی حفاظت کرتا ہے، میں آگ لگ گئی۔‘‘ آئی اے ای اے نے مزید کہا کہ ’’انھیں بتایا گیا کہ ایک یو اے وی (ڈرون) نے پاور پلانٹ کی چھت پر حملہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی کا نیوز لیٹر: سماجی انصاف اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑائی جاری، کامیاب معیشت کا ویزن لائق تحسین

  • ,
  • مصنوعی ذہانت بنی آفت! گروک سے بنائی جا رہیں خواتین کی فحش تصویریں، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

  • ,
  • اترپردیش: بی جے پی رکن اسمبلی شیام بہاری لال کا دورۂ قلب سے انتقال، کل ہی منایا تھا یومِ پیدائش کا جشن