دیگر ممالک

برطانیہ میں مہنگائی نے 40 سال پرانا ریکارڈ توڑا

جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں جس سے مکانات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پوری دنیا مہنگائی کا شکار ہے لیکن برطانیہ میں مہنگائی نے تہلکہ مچا یا ہوا ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات (او ایل این) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل کے مہینے میں افراط زر کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ایک ماہ قبل 7 فیصد تھی۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ان اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں صارفین کی قیمتوں میں افراط زر کا انڈیکس 40 سال قبل اپنی بلند ترین سطح پر تھا‘‘۔ اس دوران سال 1982 میں دسمبر کے مہینے میں مہنگائی کی تخمینہ شرح 6.5 فیصد تھی جب کہ جنوری میں یہ تقریباً 11 فیصد تھی۔

Published: undefined

او ایل این کے مطابق ملک میں اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں جس سے مکانات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ معمول کے مطابق برطانیہ میں، اپریل میں توانائی کی قیمتوں میں 54 فیصد اور موٹر ایندھن کی قیمتوں میں 31.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس سے ٹرانسپورٹ لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

مئی کے اوائل میں، بینک آف انگلینڈ نے پیشن گوئی کی تھی کہ برطانیہ کی افراط زر اس سال بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔ اس میں سال کی چوتھی سہ ماہی میں 10 فیصد تک اضافہ دیکھا جائے گا کیونکہ یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کی وجہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ