دیگر ممالک

کورونا: عراق میں ریکارڈ معاملے آئے سامنے، 24 گھنٹے میں 2741 کیسز درج

پارلیمانی ہیلتھ کمیٹی کے رکن حسن خلاطی نے بیان جاری کر کے کہا ’’اس وبا کے خلاف جنگ ایک طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ اس دوران عراق کو اس سے لڑنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بغداد: عراق میں کورونا وائرس کے ایک دن میں2741 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ عراق کے ایک افسر نے اس تعلق سے اطلاع فراہم کی ۔ پارلیمانی ہیلتھ کمیٹی کے رکن حسن خلاطی نے بیان جاری کر کے کہا ’’اس وبا کے خلاف جنگ ایک طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ اس دوران عراق کو اس سے لڑنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے‘‘۔

Published: undefined

حسن خلاطی نے بتایا کہ وزارت صحت نے اسپتالوں میں بستروں اور قرنطینہ مراکز کی تعداد میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا ہے۔ لیکن وزارت کو زیادہ سے زیادہ طبی سامان مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت ، داخلہ ، دفاع ، بجلی اور تیل کی وزارت بھی آئندہ مرحلے میں وزارت صحت کے منصوبے کو لاجسٹک سہولیات فراہم کرسکتی ہے ۔

Published: undefined

خالاطی کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کی وزارت صحت نے یہا ں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ ان کیسز کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 67442 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق عراق میں کورونا کی وجہ سے مزید 94 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک اس وبا کی وجہ سے مجموعی 2779 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت کے مطابق ایک دن میں یہاں 1627 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 37879 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined