دیگر ممالک

ہند نژاد رادھا اینگر پلمب کو امریکی وزارت دفاع میں ملا اہم عہدہ، صدر بائڈن نے گزشتہ سال کیا تھا نامزد

وہائٹ ہاؤس کے ذریعہ دستیاب کرائی گئی جانکاری کے مطابق رادھا اینگر پلمبر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی، اکونومکس میں ماسٹرس اور میساچوئٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے گریجویشن کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رادھا اینگر پلمب، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رادھا اینگر پلمب، تصویر سوشل میڈیا

 

امریکی سینیٹ نے قومی سیکورٹی ماہر رادھا اینگر پلمب کو محکمہ دفاع کی خرید و رکھ رکھاؤ کا کام دیکھنے کے لیے ڈپٹی انڈر سکریٹری آف ڈیفنس مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ہند نژاد رادھا اینگر پلمب کو امریکی صدر جو بائڈن نے جون 2022 میں اس باوقار عہدہ کے لیے نامزد کیا تھا۔ ابھی رادھا ڈپٹی سکریٹری آف ڈیفنس کے چیف آف اسٹاف کی شکل میں کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چیف آف اسٹاف کی شکل میں تقرری سے پہلے رادھا گوگل میں ریسرچ اینڈ انسائٹس فار ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کی ڈائریکٹر تھیں۔ اس سے قبل وہ فیس بک میں پالیسی تجزیہ کے گلوبل چیف کی شکل میں کام کر چکی ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے ذریعہ دستیاب کرائی گئی جانکاری کے مطابق رادھا پرنسٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی، اکونومکس میں ماسٹرس اور میساچوئٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے گریجویشن کیا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، امریکی سینیٹ پیریوڈک پریس گیلری نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کر اس سلسلے میں جانکاری دی تھی۔ اس ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’’30-68 ووٹوں سے سینیٹ نے رادھا اینگر پلمب کو ڈپٹی انڈر سکریٹری آف ڈیفنس کی شکل میں منظوری دے دی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined