
ایران میں زبردست طیارہ حادثہ میں 66 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔دی ایسو سی ایٹیڈ پریس کی خبروں کے مطابق اسیمن ائیرلائنس کا یہ طیارہ 66 مسافروں کو لے کر روانہ ہوا تھا جو پرواز بھرنے کے 20 منٹ بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں سبھی 66 لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ طیارہ حادثہ سنٹرل ایران کے سیمیروس پہاڑی علاقوں میں ہوا۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کر رہا ہو لیکن پھر اچانک ایک دھماکہ کے ساتھ یہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔
اسیمن ائیرلائنس کا یہ طیارہ کم دوری والے دو انجن پر مبنی چھوٹا طیارہ تھا جو اتوار کی صبح تہران سے یاسوز جا رہا تھا جس کی دوری تقریباً 620 کلو میٹر ہے۔ پہلے یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہ طیارہ راڈار سے غائب ہو گیا ہے اور پھر کچھ ہی دیر بعد حادثے کی خبر سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ گھنے کہرے اور خراب موسم کی وجہ سے فوج کو مدد پہنچانے میں بھی سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔