دیگر ممالک

’خطرناک ہے پیراسیٹامول، حاملہ خواتین استعمال سے پرہیز کریں‘، ٹرمپ کے دعوے سے دنیا بھر کے طبی ماہرین حیران!

ٹرمپ انتظامیہ نے ’آٹزم‘ کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں انتہائی متنازعہ نتائج کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ امریکی صدر نے ’آٹزم‘ کے لیے ممکنہ ’علاج‘ تلاش کرنے کے لیے ریسرچ پر زور دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کو صلاح 000بھی دینے لگے ہیں۔ دراصل ٹرمپ نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو ایسیٹامنیوفین (امریکہ میں ٹائلینال یا پیراسیٹامول) کا استعمال محدود کرنا چاہیے کیونکہ اس سے بچوں میں ’آٹزم‘ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ انتظامیہ نے آٹزم کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں انتہائی متنازعہ نتائج کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ پیر کو آٹزم کے لیے ممکنہ ’علاج‘ تلاش کرنے کے لیے ریسرچ پر زور دیتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حاملہ خواتین کو پیراسٹیامول کا استعمال محدود کرنا چاہیے۔ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے اور ماہرین حیران ہیں۔

Published: undefined

امریکہ کے صحت سکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی قیادت میں کئی مہینوں تک کی گئی وسیع جانچ کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے ’آٹزم‘ کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے اور حاملہ خواتین کو پیراسیٹامول کے استعمال سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے۔ حالانکہ ٹرمپ کے اس دعوے کی عالمی سطح پر سائنس دانوں نے زوردار مخالفت کی ہے اور اپنی اسٹڈی سے اس دعوے کو خارج کیا ہے۔

Published: undefined

’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے لمبے وقت سے خارج کیے گئے دعوؤں کو بھی ہوا دی کہ ٹیکوں کا استعمال ٹائمنگ شاٹس میں موجود عنصر ایک ساتھ مل کر امریکہ میں آٹزم کے بڑھتے معاملوں میں تعاون دے سکتے ہیں جبکہ یہ دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کوئی طبی ثبوت نہیں دیے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) جلد ہی ڈاکٹروں کو حاملہ کی حالت کے دوران ٹائلینال (پیرا سیٹامول) کی سفارش کو محدود کرنے کے لیے نوٹس بھیجے گا۔ اسے تب تک نہیں دیا جانا چاہیے جب کہ طبی طور پر ضروری نہ ہو، جیسے کہ بخار کے علاج کے لیے۔

Published: undefined

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریسرچر موٹے طور پر اس بات سے متفق ہیں کہ آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (اے ایس ڈی) جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے ایک پیچیدہ امتزاج کی وجہ سے ہوتا ہے۔ پیراسیٹامول اور آٹزم کے درمیان کسی بھی ممکنہ لنک کے بارے میں ڈاٹا غیر نتیجہ خیز ہے اور اس پر ابھی بھی ریسرچ کا کام جاری ہے۔

Published: undefined

اتوار کو ایک بیان میں ٹائلینال (امریکی پیراسیٹامول) بنانے والے کینویو نے کہا، ’’ایسیٹامینوفین حاملہ خواتین کے لیے ان کے پورے حمل کے دوران ضروری سب سے زیادہ محفوظ درد سے نجات کا متبادل ہے۔ اس کے بغیر، خواتین کو خطرناک متبادل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بخار جیسی حالت سے گزرنا جو ممکنہ طور سے ماں اور بچے دونوں کے لیے نقصاندہ ہے یا جوکھم بھرے متبادل کا استعمال کرنا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined