دیگر ممالک

كووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ  کی حکمت عملی انتشار سے بھرپور: اوبامہ

اوبامہ نے اپنے سابق حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ كووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کا رویہ بہت ہی خراب ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اپنائے گئے طور طریقوں کو لے کر ان کی سخت تنقید کی ہے۔ مسٹر اوبامہ نے اپنے سابق حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ كووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کا رویہ بہت ہی خراب ہے جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال مکمل طور پر بدنظمی کا شکار ہوچکی ہے۔

Published: undefined

سابق امریکی صدر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال‘قرار دیا ہے۔

Published: undefined

سابق امریکی صدر کی انتظامیہ کے تین اہم عہدیداروں نے اوبامہ کی اس گفتگو کی تصدیق کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کوورنا وائرس کی صورتحال سے امریکہ سے جس طرح سے نمٹا گیا ہے وہ ہمیں ایک مرتبہ پھر اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اوبامہ نے اپنے ساتھیوں اور ڈیموکریٹک اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جو بائیڈن کو صدر منتخب ہوتے ہوئے دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اراکین ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ انتخابات آنے والے ہیں اور یہ بہت اہم ہیں کیونکہ ہم صرف ایک فرد یا سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں کر رہے ہوں گے بلکہ عرصے سے چل رہے ایک ایسے رجحان کا مقابلہ کریں گے جس میں خود غرضی کے ساتھ محض اپنی ذات، اپنے قبیلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے اور تقسیم کر کے دوسروں کو دشمن تصور کیا جاتا ہے، یہ رجحان امریکیوں کی زندگیوں میں ایک اہم محرک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined