دیگر ممالک

الفاظ سے نہیں ان کے عمل سے طالبان کو پرکھا جائے گا: برطانوی وزیراعظم

برطانیہ اپنے دوست ممالک اور اتحادی افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سب کو افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مدد کرنا ہوگی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ 20 سال میں حاصل کامیابیوں کے تحفظ کے لیے ہر سفارتی ذریعہ استعمال کریں گے اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پوری نظر رکھیں گے۔

Published: undefined

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افغان طالبان کو ان کے عمل سے پرکھا جائے گا، الفاظ سے نہیں۔ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اپنے دوست ممالک اور اتحادی افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سب کو افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مدد کرنا ہوگی۔

Published: undefined

بورس جانسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 20 سال میں حاصل کامیابیوں کے تحفظ کے لیے ہر سفارتی ذریعہ استعمال کریں گے۔ افغانستان کی صورتحال پر جی 7 ممالک کے ہنگامی اجلاس میں ہر پہلو پر غور ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی افغان طالبان نے دارالحکومت کابل سمیت پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے، تاہم صوبہ پنج شیر پر تاحال افغان طالبان اپنا قبضہ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined