
ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد لگی آگ، تصویر ’ایکس‘
امریکہ کے لاس اینجلز واقع سین فرنانڈو ویلی میں ایک میڈیا ادارہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ لاس اینجلز فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق جائے وقوع پر 3 لوگوں کی موت بھی ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا، لیکن بعد میں 3 اموات کی تصدیق کی گئی۔ یہ حادثہ چیٹس ورتھ علاقہ میں اسی جگہ پر پیش آیا جہاں کچھ ہی گھنٹوں پہلے ایک سڑک حادثہ ہوا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر ’این بی سی 4‘ میڈیا ادارہ کا تھا، جو میٹرو بس اور ایس یو وی کی زبردست ٹکر کی کوریج کر رہا تھا۔ اس سڑک حادثہ میں بھی کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔