دیگر ممالک

اسپین نے بچوں کو کھلی ہوا میں سانس لینے کی اجازت دے دی

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب اموات کی روزانہ تعداد اتوار کو 288 رہی۔ یہ 20 مارچ کے بعد سے کسی ایک دن میں کووڈ انیس کے سبب ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ ہسپانوی بچوں کو اس بات کی اجازت ملی ہے کہ وہ روزانہ ایک گھنٹے کے لیے گھر سے باہر جا سکتے ہیں۔ یہ پیشرفت وہاں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے بعد سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب اموات کی روزانہ تعداد اتوار کو 288 رہی۔ یہ 20 مارچ کے بعد سے کسی ایک دن میں کووڈ انیس کے سبب ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔ ہفتے کو یہ تعداد 378 تھی۔ اسپین میں اس مہلک مرض کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی کُل تعداد 22,902 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

امریکا اور اٹلی کے بعد کووڈ انیس کے سبب سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہی ہوئی ہیں تاہم اب اس ملک نے 14 اپریل سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Published: undefined

اب تک محض بالغ لوگوں کو گھر سے باہر جانے کی اجازت تھی اور وہ بھی محض ضروری کام کے لیے تاہم آج اتوار 26 اپریل سے 14 برس سے کم عمر کے بچوں کو روزانہ ایک گھنٹے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اب یہ بچے صبح نو بجے سے رات نو بجے کے دوران دن میں صرف ایک بار ایک گھنٹے کے لیے گھر سے باہر جا سکتے ہیں تاہم ان کے گھر سے زیادہ سے زیادہ دوری ایک کلومیٹر سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined