
آیت اللہ علی خامنہ ای / تصویر آئی اے این ایس
ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی اس مقام پر لے جایا گیا ہے، جہاں ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس کی اطلاع ایران کے سرکاری میڈیا نے دی ہے۔ اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے بتایا کہ ’’اس پروگرام کا پہلے سے کوئی شیڈول طے نہیں تھا۔ شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی والے تابوت کو ان کی شہادت والی جگہ لایا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی عوامی الوداعی تقریب 4 اور 5 جولائی کو منعقد ہوگی۔ ’اسلامی انقلابی گارڈ کور‘ (آئی آر جی سی) کے مطابق اس عوامی الوداعی تقریب میں ریکارڈ توڑ ہجوم شریک ہو سکتا ہے۔ توقع ہے کہ اس میں تقریباً 2 کروڑ افراد شرکت کریں گے۔ خامنہ ای کی الوداعی تقریب سے قبل ایران کی حکومت نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں حکومت نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے گرینڈ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’ایران اس ہفتہ اپنے شہید امام کو سپرد خاک کر رہا ہے، لیکن ان کے الفاظ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطاء حسنین اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ پوترا مارگریٹا 3 جولائی (جمعہ) کو ایران کا دورہ کریں گے۔ وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ دراصل ایران کی جانب سے حکومت ہند کو آخری رسومات میں شرکت کی باضابطہ دعوت ملی تھی۔ ایران نے کئی ممالک کے سربراہان کو دعوت نامہ بھیجا ہے اور بیشتر ممالک کے نمائندے 4 جولائی کو ایران پہنچ جائیں گے۔
Published: undefined
بہرحال، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران میں 2 روز تک عوامی الوداعیہ اور تدفین کی تقریبات جاری رہیں گی۔ حکام کو امید ہے کہ یہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہوگا۔ تہران کمانڈ کے بریگیڈیئر جنرل حسن زادہ نے بتایا کہ مرکزی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو ہوں گی، جن میں عوامی الوداع، نمازِ جنازہ اور سوگ کا جلوس شامل ہوگا۔
Published: undefined
عوامی الوداعی تقریب 4 جولائی کو صبح 6 بجے تہران کے امام خمینی گرینڈ پریئر گراؤنڈ میں شروع ہوگی اور رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد 5 جولائی کی صبح نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ سیکورٹی اور ممکنہ ہجوم کے پیش نظر حکام نے جنازے کے لیے کسی ایک راستے کے بجائے ایک وسیع کوریڈور کا انتخاب کیا ہے۔ اس دوران پورے علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی تاکہ لوگ آسانی سے پیدل چل سکیں۔
Published: undefined
اس تاریخی تقریب میں تقریباً 2 کروڑ افراد کی شرکت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اتنے بڑے ہجوم کو سنبھالنے کے لیے تہران کی میٹرو اور بس سروس مکمل استعداد کے ساتھ چلائی جائے گی۔ شہر بھر میں 5 خصوصی سروس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز لوگوں کو پینے کا پانی، خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔ تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاریانِ قرآن اور مذہبی شعراء بھی شرکت کریں گے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined