دیگر ممالک

’یہودیوں نے بڑی غلطی کر دی‘، خامنہ ای کی موت کے بعد ان کے ’ایکس‘ ہینڈل سے جاری ہوئی پہلی پوسٹ

خامنہ ای کے آفیشیل ایکس ہینڈل سے ان کی موت کے بعد پہلی بار کوئی پوسٹ جاری کی گئی ہے۔ 86 سالہ خامنہ ای کی موت 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ کی گئی فوجی کارروائی میں ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/khamenei_ir">@khamenei_ir</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @khamenei_ir

 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد ان کے ’ایکس‘ ہینڈل سے پہلی پوسٹ جاری کی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے ’اے آئی‘ (مصنوعی ذہانت) سے تیار ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں میزائل بنانے سے لے کر ہدف پر حملہ کرنے تک کا عمل دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر معنی خیز ہے، جو اسرائیل سے سخت بدلہ لینے کی طرف واضح اشارہ کر رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 86 سالہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ کی گئی فوجی کارروائی میں ہوئی تھی۔ ان کے انتقال سے متعلق تصدیق یکم مارچ کو کی گئی تھی، اور تب سے جنگ کے حالات بد سے بدتر ہی ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ علی خامنہ ای کے ’ایکس‘ ہینڈل سے کی گئی تازہ پوسٹ کے بعد حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ میں اے آئی سے تیار تصویر میں میزائل بنانے سے لے کر اس کے استعمال تک کے الگ الگ مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں سائنسدانوں کو میزائل تیار کرتے ہوئے بھی پیش کیا گیا ہے۔ تصویر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ فوجی اہلکار میزائل لانچ کر رہے ہیں، اور آخر میں یہ میزائل ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کو براہ راست طور پر متنبہ کرنے والا جملہ بھی لکھا گیا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہودی حکومت نے بڑی غلطی کر دی ہے، اور اس کے نتائج اسے مایوس کر دیں گے۔‘‘ اس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’اللہ کے کرم سے اس (حملہ) کے نتائج سامنے آئیں گے۔‘‘ یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب علاقہ میں کشیدگی پہلے سے ہی بڑھی ہوئی ہے۔ اس پوسٹ کو ایران کی طرف سے اسرائیل کے لیے ایک واضح پیغام کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو خلیجی ممالک کے ساتھیوں کی بڑھتی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خلیجی ممالک نے شکایت کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں انھیں اپنے ممالک پر ہوئے ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے لیے تیاری کا وقت نہیں ملا۔ 2 خلیجی ممالک کے افسران نے کہا کہ انھیں ٹرمپ نے امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ کیے گئے آپریشن کی جانکاری پہلے سے نہیں دی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ خلیجی ممالک نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ ایران پر حملہ پورے خطہ کے لیے سنگین نتائج لا سکتا ہے، لیکن اس تنبیہ کو نظر انداز کیا گیا۔

Published: undefined

ایک افسر نے کہا کہ خطہ میں یہ سوچ بن رہی ہے کہ امریکی فوج نے خاص طور سے اسرائیل اور اپنے فوجیوں کی حفاظت پر دھیان دیا، جبکہ خلیجی ممالک کو اپنا دفاع خود کرنا پڑا۔ ان کے مطابق انٹرسپٹر میزائلوں کا ذخیرہ تیزی سے کم ہو رہا ہے، جو فکر انگیز ہے۔ سی این این نے سابق سعودی خفیہ چیف پرنس ترکی الفیصل کے حوالہ سے کہا کہ یہ بنیادی طور پر بنجامن نیتن یاہو کی جنگ ہے، جنھوں نے ٹرمپ کو اس کی حمایت کرنے کے لیے راضی کیا۔ حالانکہ اس مسئلہ پر سعودی عرب، کویت اور بحرین کی حکومتوں نے بولنے سے انکار کیا ہے۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے سبب ایران کے میزائل حملے 90 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔ حالانکہ امریکی ڈیفنس افسران نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ’شاہد‘ ڈرون کی لہروں کو روکنا مشکل ہو رہا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے خلیجی ممالک پر تقریباً 380 میزائلیں اور 1480 ڈرون داغے ہیں، جن سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

جاری جنگ کو امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات بھی شدت عطا کر رہے ہیں۔ انھوں نے تازہ بیان یہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ تبھی ہوگا، جب وہ بلاشرط خود سپردگی کرے گا۔ انھوں نے یہ بیان ’ٹروتھ سوشل‘ پر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران جب خود سپردگی کرے گا تو اس کے بعد ایک ’بہترین اور قابل قبول قیادت‘ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے بعد امریکہ اور اس کے ساتھی ممالک مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے کام کریں گے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس عمل کے عبد ایران کی معیشت پہلے سے زیادہ بڑی، بہتر اور مضبوط ہوگی۔ انھوں نے اپنے بیان کے آخر میں ایک نعرہ بھی دیا، ’میک ایران گریٹ اگین۔‘‘

Published: undefined

ٹرمپ اس طرح کے بیانات لگاتار دے رہے ہیں، لیکن ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ایک تازہ بیان بھی ظاہر کر رہا ہے کہ ایران پیچھے ہٹنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں رکھتا۔ جمعہ کے روز انھوں نے کہا کہ ’’کچھ ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ چل رہی جنگ کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ہم بھی امن کو پسند کرتے ہیں، لیکن اپنی عزت اور آزادی کے ساتھ۔ ہم گزشتہ ہفتہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے محروم ہو گئے۔ شاید کچھ لوگوں نے ہمیں کم سمجھ لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

یہ بیان صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیا ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کچھ ممالک نے بیچ بچاؤ کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ صاف صاف کہہ دوں کہ ہم اس علاقہ میں ہمیشہ امن بنائے رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، پھر بھی ہمیں اپنے ملک کی عزت اور آزادی کی حفاظت کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے۔ بیچ بچاؤ ان لوگوں پر ہونا چاہیے، جنھوں نے ایرانی لوگوں کو کم سمجھا اور اس جھگڑے کو بھڑکایا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’ہندوستان کو روس سے تیل درآمدگی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حق امریکہ کو کس نے دیا؟‘ کانگریس کا سوال

  • ,
  • تشدد اور نفرت کے پاس بھلے ہی طاقت ہو، لیکن حقیقی قوت تو سچائی اور عدم تشدد میں ہے: راہل گاندھی