دیگر ممالک

’بہتر ہوگا ایران خودسپردگی کر دے‘، ٹرمپ کے تازہ بیانات نے تشویش میں کیا اضافہ، 10 پوائنٹس میں سمجھیں تفصیل

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ایران میں بڑے پیمانہ پر مہم چلا رہی ہے۔ میں نے حملہ کرنے سے قبل ایران کو سمجھایا تھا، لیکن انھوں نے میری بات نہیں مانی۔ اب ایران کے جوہری ٹھکانے کو تباہ کریں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر لگاتار کیے جا رہے حملوں نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایران بھی اپنے قدم پیچھے کھینچنے کو راضی نہیں ہے اور مختلف ممالک میں موجود امریکی ٹھکانوں پر میزائلیں داغی جا رہی ہیں۔ کئی میزائلوں نے تباہی بھی مچائی ہے اور مختلف میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں و نقصانات کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں ایران کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد خودسپردگی کر دے، ورنہ امریکی فوج ایران کی زمین پر بھی اتارے جائیں گے۔ ٹرمپ کے بیانات نے عالمی سطح پر تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ آئیے ذیل میں ٹرمپ کے تازہ بیانات کے 10 اہم حصوں پر نظر ڈالیں...

Published: undefined

  1. نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’’اگر ضرورت پڑی تو ایران میں زمینی فوج بھیجنے میں مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ ایران میں بڑے حملوں کی ایک لہر جلد آنے والی ہے۔‘‘

  2. ٹرمپ نے کہا، ’’ہم نے ایران پر ایسا حملہ کیا ہے جیسا دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہزاروں لوگوں کا خون بہانے والا خامنہ ای اب مر چکا ہے۔ اس موت پر ایران کے لوگوں نے جشن منایا۔ جب تک ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر لیتے، حملہ کرتے رہیں گے۔‘‘

  3. ٹرمپ نے کہا، ’’اسرائیل کی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ امریکہ ایک بار پھر دنیا کا سب سے امیر اور طاقتور ملک بن گیا ہے۔ یہ سب ہمارے اُن جنگجوؤں کی وجہ سے ہوا ہے جو جنگ میں اپنی جان تک قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔‘‘

  4. ٹرمپ نے کہا، ’’ایران کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائلیں ہیں۔ اگر اس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوگا تو یہ امریکیوں کے لیے سنگین خطرہ ہوگا۔ ہم ایسے ملک کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے جو دہشت گرد تیار کرتا ہو۔ ایسا ہتھیار رکھنے سے انہیں دنیا سے زبردستی وصولی کرنے کی طاقت مل جائے گی۔‘‘

  5. ٹرمپ نے کہا، ’’امریکہ ایران میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن چلا رہا ہے۔ میں نے حملہ کرنے سے پہلے ایران کو سمجھایا تھا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔ ہم ایران کے ایٹمی ٹھکانوں کو تباہ کریں گے۔‘‘

  6. ٹرمپ نے کہا، ’’حملہ کرنے کا یہ اچھا وقت تھا۔ ایران مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔ اس کے خلاف ایک طویل آپریشن کریں گے، جسے دنیا دیکھتی رہ جائے گی۔ بہتر ہوگا کہ ایران سرنڈر کر دے۔‘‘

  7. ٹرمپ نے کہا، ’’تقریباً 47 برسوں سے یہ (ایرانی) حکومت امریکہ پر حملے کر رہی ہے اور امریکیوں کو مار رہی ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو میں نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں ہی مار گرایا تھا۔ اس وقت ہم ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ دوسرا، ہم ان کی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی ان کے 10 جہاز تباہ کر چکے ہیں۔ تیسرا، ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ دنیا کا نمبر ایک دہشت گردی کا سرپرست کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ میں نے شروع سے ہی کہا تھا کہ ان کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔‘‘

  8. ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’’ایرانی حکومت کا روایتی بیلسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بڑھ رہا تھا۔ اس سے امریکہ اور بیرونِ ملک تعینات ہماری افواج کے لیے ایک بہت بڑا اور واضح خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ ایران کے پاس پہلے ہی ایسی میزائلیں تھیں جو یورپ اور ہمارے مقامی و غیر ملکی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ جلد ہی وہ امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھنے والی میزائلیں بھی بنا لیتے۔‘‘

  9. ٹرمپ نے کہا، ’’اگر ایران کے پاس طویل فاصلے کی میزائلیں اور ایٹمی ہتھیار آ جاتے تو یہ صرف مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے لیے بھی خطرہ ہوتا۔ مجھے صدر اوباما کے دور میں کیے گئے ایران ایٹمی معاہدے کو منسوخ کرنے پر بہت فخر ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined