دیگر ممالک

اسرائیلی میڈیا نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کی ہلاکت کا کیا دعویٰ، تہران میں اب تک 1145 اموات!

امریکی سکریٹری برائے جنگ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں امریکہ و اسرائیل کا ایرانی آسمان پر کنٹرول ہوگا، ایرانی فوج کے میزائل اور دفاعی انڈسٹریل اڈوں کو تلاش کر تباہ کر دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ایران پر اسرائیل کا حملہ (فائل)۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

ایران پر اسرائیل کا حملہ (فائل)۔ تصویر ’انسٹاگرام‘

 

اسرائیل-ایران جنگ کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایران کے اسپیشل آپریشن کمانڈر کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ یہ خبر ایران کے لیے مزید ایک جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ امریکہ و اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1145 لوگوں کی موت نے پہلے ہی ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے ایران کی اعلیٰ قیادت میں شدید غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

امریکہ و اسرائیل کی فوجی کارروائی کا ایران بھرپور انداز میں جواب بھی دے رہا ہے، لیکن اس کو بھی مستقل نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی ایئرفورس جنرل ڈین کین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں آج یہاں امریکی عوام کو آپریشن ایپک فیوری کی جانکاری دینے آیا ہوں۔ سب سے پہلے گہرے افسوس اور شکریہ کے ساتھ میں ہمارے 6 شہید ہیروز میں سے 4 کے نام شیئر کر رہا ہوں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اس مہم کو شروع ہوئے 4 دن ہو چکے ہیں، یعنی 103 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ یہ مہم واضح فوجی مقاصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد آج اور مستقبل میں ایران کی اپنی حدود کے باہر طاقت دکھانے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔‘‘

دوسری طرف امریکی سکریٹری برائے جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں امریکہ و اسرائیل کا ایرانی آسمان پر کنٹرول ہوگا، ایرانی فوج کے میزائل اور دفاعی انڈسٹریل اڈوں کو تلاش کریں گے اور پوری طرح سے تباہ کر دیں گے، ان کے سیاسی و فوجی لیڈران کو تلاش کر کے انھیں بھی غیر فعال کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined