دیگر ممالک

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں رکھا قدم، حزب اللہ کے خلاف آئی ڈی ایف کا گراؤنڈ آپریشن شروع

اپنے بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ یہ کارروائی ’فاروارڈ ڈیفنس ایریا کو مضبوط کرنے‘ کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ فوج کے مطابق یہ ابتدائی مرحلہ ایک وسیع دفاعی مہم کا حصہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی ڈی ایف، فائل تصویر</p></div>

آئی ڈی ایف، فائل تصویر

 

سوشل میڈیا

ایک طرف اسرائیل نے ایران پر مسلسل حملے کر حالات کو بد سے بدتر کر دیا ہے، اور دوسری طرف اس نے لبنان میں گراؤنڈ آپریشن کی شروعات کر دی ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے باضابطہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں پر ’محدود اور ہدف پر مبنی زمینی کارروائی‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان خطہ میں موجود کشیدگی کو مزید بڑھانے والا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ اس کے جواب میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے 2 مارچ کو حملہ کیا۔ اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے اس نے راکٹ داغے، جس کے بعد اسرائیلی افواج نے لبنان میں دوسرا محاذ کھول دیا۔ اب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس کے ذریعہ وہ اس تنظیم کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے۔

Published: undefined

اس آپریشن کی جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی گئی ہے۔ اپنے بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ یہ کارروائی ’فاروارڈ ڈیفنس ایریا‘ کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ فوج کے مطابق یہ ابتدائی مرحلہ ایک وسیع دفاعی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد نیکسٹ لیول ڈیفنس قائم کرنا اور اسے مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت علاقہ میں موجود عسکری ڈھانچوں کو تباہ کرنا اور فعال جنگجوؤں کو ختم کرنا شامل ہے۔

Published: undefined

فوجی تعیناتی کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے آئی ڈی ایف کے سرکاری اکاؤنٹ نے بتایا کہ ’91ویں ڈویژن کی فوج‘ نے مقررہ دفاعی علاقہ کو وسعت دینے کے لیے مرکوز زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس دفاعی علاقہ کی توسیع ’خطرات کو ختم کرنے‘ اور ’اسرائیل کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے اضافی حفاظتی حصار بنانے‘ کے لیے ضروری ہے۔

Published: undefined

زمینی فوجیوں کے داخلہ سے قبل میدان جنگ کی تیاری کے لیے آئی ڈی ایف نے بتایا کہ اس نے توپ خانے اور فضائیہ کی مدد سے علاقے میں کئی عسکری ٹھکانوں پر حملے کیے۔ یہ کارروائیاں 146ویں ڈویژن کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہیں اور ان کا بنیادی مقصد علاقہ گیلیلی کی بستیوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہونے دے گی اور جنوبی لبنان میں کارروائی جاری رہے گی۔

Published: undefined

عبرانی زبان میں کی گیئ پوسٹ کے ساتھ کئی مناظر بھی شیئر کیے گئے جن میں نائٹ وژن فوٹیج اور ہائی کانٹراسٹ تصاویر شامل ہیں۔ ان تصاویر میں آئی ڈی ایف کے فوجیوں کو گھنے لبنانی علاقے میں سبز تھرمل رنگوں کے درمیان آگے بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر فوجیوں کے چہرے دھندلے کر دیے گئے ہیں۔ ایک تصویر میں ایک فوجی کسی عمارت کے اندر ہیڈ لیمپ کی روشنی میں تاروں یا آلات کی جانچ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشن کا مقصد عسکری ڈھانچوں کو تلاش کر کے تباہ کرنا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ یہ کارروائی براہ راست حزب اللہ کے اس فیصلہ کے جواب میں ہے جس کے تحت اس نے مہم میں شامل ہو کر ایران کی حمایت یافتہ نیٹورک کے ساتھ کام شروع کیا۔

Published: undefined

اسرائیلی افواج کی اس کارروائی کا امکان کافی عرصہ سے ظاہر کیا جا رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 مارچ کو حزب اللہ کے حملے کے بعد سے آئی ڈی ایف کی کارروائیوں میں اب تک 630 سے زیادہ لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 1500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں اور 80 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined