میناب میں تباہ گرلس اسکول، ویڈیو گریب
اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ ایران پر کیے گئے حملوں اور ایران کے جوابی حملوں نے تباہی کی ایک نئی داستان رقم کرنی شروع کر دی ہے۔ ایران کے میناب شہر میں ایک گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ ہو گیا ہے، جس میں کم از کم 57 طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔ پہلے 5 طالبات کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن یہ تعداد بڑھ کر 36، پھر 40، اس کے بعد 57، اور پھر 85 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کا ایک حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا اور وہاں موجود لوگوں میں چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔
Published: 28 Feb 2026, 6:12 PM IST
ایران نے بھی کئی خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملہ کیا ہے، جس نے جنگ کو شدت دے دی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای میں ایک ہندوستانی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کی جان ایران کے ذریعہ کیے گئے حملے میں گئی ہے۔ ایران نے سعودی عرب، قطر، اردن سمیت کئی ممالک میں ایسے مقامات پر حملے کیے ہیں جہاں امریکی فوج موجود ہے۔ فوری طور پر نقصان کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے، لیکن حملوں کی نوعیت سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاکتیں بڑی تعداد میں ہوئی ہوں گی۔
Published: 28 Feb 2026, 6:12 PM IST
میناب میں ہوئیں اموات سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ-اسرائیل کے آپریشن میں ہوئیں پہلی مصدقہ اموات تھیں۔ ایران کے پیراملٹری ریولوشنری گارڈ کا میناب میں ایک بیس ہے، غالباً اسی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے لوگوں کو راجدھانی تہران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ ملک کی سیکورٹی باڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مشکل حالات کی وجہ سے اگر آپ دوسرے شہروں میں اور دوسرے مقامات پر جا سکتے ہیں تو چلے جائیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے امن برقرار رکھتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔‘‘
Published: 28 Feb 2026, 6:12 PM IST
اس درمیان اسرائیلی میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ تہران میں ایئر اسٹرائیک سے ایران ریولوشنری گارڈ کے کمانڈر محمد پاکپر کی موت ہو گئی ہے۔ 2025 میں پاکپر کو ریولوشنری گارڈ میں کمانڈر بنایا گیا تھا۔ حال ہی میں پاکپر نے ٹریگر پر فنگر کا سلوگن دیا تھا۔ اس کے ذریعہ پاکپر نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔ حالانکہ اس موت کے بارے میں ایران کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: 28 Feb 2026, 6:12 PM IST
دوسری طرف ایران کے جوابی حملوں نے خلیجی ممالک میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ کئی ممالک نے اپنے ایئر اسپیس کو بند کر دیا ہے، جس سے مسافر طیارے پرواز بھرنے والے مقام پر واپس لوٹ رہے ہیں۔ ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو براہ راست دھمکی دی ہے کہ ’’ہم ایسا جواب دیں گے، جس سے امریکہ اور اسرائیل اپنے عمل پر پچھتائیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے۔‘‘ ایسی خبریں ہیں کہ امریکہ پر ایران بڑا حملہ کرنے کا ارادہ رکھے ہوئے ہے۔ اس نے نشانے پر امریکہ کے جنگی جہاز ’یو ایس ایس گیرالڈ فورڈ‘ کو لے رکھا ہے۔ حزب اللہ نے بھی امریکہ کو بڑی دھمکی دے ڈالی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ٹھکانوں کو شدت کے ساتھ نشانہ بنائے گا۔
Published: 28 Feb 2026, 6:12 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2026, 6:12 PM IST
تصویر: پریس ریلیز