دیگر ممالک

کیا ٹرمپ سے گھبرا گئے ’ایپل‘ کے سی ای او ٹم کُک؟ وائٹ ہاؤس میں 2 منٹ میں 8 مرتبہ کہا ’شکریہ‘، ویڈیو ہوا وائرل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں عشائیہ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور فیس بُک کے سی ای او مارک زکربرگ بھی موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرمپ کی عشائیہ میں شامل بڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای او/ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

ٹرمپ کی عشائیہ میں شامل بڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای او/ویڈیو گریب ’ایکس‘

 

حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ڈنر کا انعقاد کیا۔ اس دوران ’ایپل‘ کے سی ای او ٹم کُک بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر ان سے اور ڈونالڈ ٹرمپ سے جڑی کچھ کلپس وائرل ہو رہی ہیں، جس کو لے کر یوزرس طرح طرح کے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کُک نے ٹرمپ کے ساتھ 2 منٹ کی بات چیت میں 8 بار شکریہ کہا ہے۔

Published: undefined

عشائیہ کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹم کُک کی ’ایپل‘ میں کام کرنے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھوٹی کمپنی ایپل کے لیے بہترین اور غیر معمولی کام کیا ہے۔ اس پر کُک نے جواب دیا، ’شکریہ، مسٹر پریسیڈنٹ‘۔ ٹم کُک کے ساتھ اس عشائیہ میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور فیس بُک کے سی ای او مارک زکربرگ بھی شامل تھے۔

Published: undefined

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صرف دو منٹ سے بھی کم وقت میں کُک نے کم سے کم 8 مرتبہ شکریہ کہا۔ سوشل میڈیا یوزرس نے ’ایپل‘ کے سی ای او کی اس حرکت کو فوراً نوٹس کیا اور ویڈیو تیزی سے شیئر ہونے لگا۔

Published: undefined

کُک نے عشائیہ میں مدعو کرنے کے لیے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، صدر اور فرسٹ لیڈی کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی حمایت کی وجہ سے ’ایپل‘ امریکہ میں بڑی سرمایہ کاری کر پا رہی ہے۔ انہوں نے فرسٹ لیڈی کی تعلیم پر توجہ دینے کی بھی تعریف کی، اسے عظیم مساوات لانے والا طریقہ بتایا۔

Published: undefined

عشائیہ کے دوران ٹرمپ نے سیدھے طور پر کُک سے پوچھا کہ ’ایپل‘ کمپنی امریکہ میں کتنی سرمایہ کاری کرنے والی ہے۔ کُک نے جواب دیا ’600 بلین ڈالر‘ جس پر ٹرمپ نے شکریہ کہا اور کُک نے پھر سے شکریہ کیا۔ اس بات چیت کا ویڈیو انٹرنیٹ پر مزیدار انداز میں وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس بھی اس پر الگ الگ انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined