دیگر ممالک

اسرائیل نے غزہ پر حملے جاری رکھے تو تنازع بڑھے گا : رئیسی

ایرانی صدر رئیسی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کو روکنے پر فرانسیسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پٹی پر حملے جاری رکھے تو تنازع میں مزید اضافہ ہو گا۔ رئیسی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ فون پر گفتگو میں کہا کہ اگر صیہونی حکومت ان جرائم (فلسطینیوں کے خلاف) جاری رکھ کر اپنی شکست کی قیمت چکانا چاہتی ہے تو جنگ میں توسیع ہو گی۔

Published: undefined

ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق مسٹر رئیسی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کو روکنے پر فرانسیسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

فرانسیسی صدر نے اپنی طرف سے غزہ پٹی میں بحران کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنا بااثر کردار ادا کرے۔ تاہم، مسٹر رئیسی نے کہا کہ ’’احتجاجی گروپ اپنے فیصلے خود لے سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہزاروں راکٹوں سے حملہ کیا اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ساتھ اچانک دراندازی کی۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وسیع فضائی حملے کیے ہیں۔ تنازعہ جاری ہے، اور دسویں دن ، دونوں اطراف کے تقریباً 4,000 افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined