دیگر ممالک

فائدہ نہ ہونے پر جوہری معاہدہ میں بنے رہنا ناممکن: ایران

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی جوہری معاہدے سے تہران کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا تو اس کا اس معاہدے میں بنے رہنا ناممکن ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا ایرانی صدر حسن روحانی

روحانی نے منگل کو فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے فون پر بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے میکرون سے اس معاہدے کو بچائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہوئے تاریخی بین الاقوامی جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کا اعلان کرنے کے بعد یوروپی ممالک کی جانب سے اس معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Published: 13 Jun 2018, 10:43 AM IST

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق صدر روحانی نے کہا’’اگر ایران کو بین الاقوامی جوہری معاہدے سے فائدہ نہیں ہو سکتا تو اس کا اس معاہدے میں بنے رہنا ناممکن ہے‘‘۔

روحانی نے جوہری معاہدے کے معاملے پر یوروپی ممالک کے رویہ خاص طور پر فرانس کی جانب سے اس معاہدے کو بچائے رکھنے کے لئے کی جا رہی کوششوں کو لے کر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایران نے اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Published: 13 Jun 2018, 10:43 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jun 2018, 10:43 AM IST