دیگر ممالک

کیلیفورنیا میں ہند نژاد مکی ہوتھی کی بڑی کامیابی، پہلے سکھ میئر بننے کا خطاب حاصل کیا

مکی ہوتھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ "لودی شہر کے 117ویں میئر کی شکل میں حلف برداری کر فخر کا احساس کر رہا ہوں۔"

حلف برداری کرتے ہوئے کیلیفورنیا کے میئر مکی ہوتھی
حلف برداری کرتے ہوئے کیلیفورنیا کے میئر مکی ہوتھی 

امریکہ کے ہند نژاد پنجابی مکی ہوتھی کو اتفاق رائے سے شمالی کیلیفورنیا کے لودی شہر کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مکی ہوتھی (جن کے والدین ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں) نے امریکہ کے شہر میں اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ اونچا مقام حاصل کرنے والے پہلے سکھ بن گئے ہیں۔ مکی ہوتھی نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کر یہ جانکاری دی۔ انھوں نے لکھا کہ "لودی شہر کے 117ویں میئر کی شکل میں حلف برداری کر فخر کا احساس کر رہا ہوں۔"

Published: undefined

میئر بننے کے بعد مکی ہوتھی کا اہم کام رہے گا کامن کونسل کی میٹنگوں کی قیادت کرنا اور شہر کے کارگزار افسر کی شکل میں کام کرنا۔ شہر کے مقامی اخبار لودی ٹائمز نے میئر کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ایک محفوظ شہر ہے۔ اس شہر میں اچھے لوگ، اچھی تعلیم، عظیم کلچر اور سخت محنت کرنے والے لوگ رہتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہند نژاد کے پنجابی مکی ہوتھی نے 2008 میں ٹوکے ہائی اسکول سے گریجوکیشن کیا اور پہلی بار 2020 (نومبر) میں ڈسٹرکٹ 5 سے لودی نگر پریشد کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اگر لودی شہر کی آبادی کے بارے میں بات کریں تو 2021 کی مردم شماری کے مطابق یہ 67021 ہے۔

Published: undefined

بہرحال، مقامی اخبار دی لودی نیوز سینٹی ننٹل نے بتایا کہ آرم اسٹرانگ روڈ پر واقع سکھ مندر کے قیام میں مکی ہوتھی کے کنبہ کا بھی اہم تعاون تھا۔ مکی ہوتھی نے منتخب ہونے کے بعد مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارا تجربہ ہسپانک طبقہ کے برابر ہے، جو ہم سے پہلے آیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined